اپنے غصے اور تشدد سے نمٹنے میں مدد حاصل کرنے کے لیے، یا اگر آپ نے جنسی حملہ کیا ہے یا فکر مند ہیں کہ آپ ایسا کر سکتے ہیں، تو آپ کو پیشہ ورانہ مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ تمام میونسپلٹیز میں ذہنی صحت کی دیکھ بھال کی پیشکش کرنے والی خدمات موجود ہیں یہ خدمات ایک سے دوسری میونسپلٹی میں مختلف ہوتی ہیں۔ آپ کچھ خدمات کو تلاش کر سکتے یا آزادانہ طور پر ان سے رابطہ کر سکتے ہیں، جبکہ دیگر کے لیے آپ کو حوالہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایسی خدمات جن کو حوالہ کی ضرورت نہیں ہوتی ہے
غصہ یا تشدد کے لیے خصوصی خدمات
ان لوگوں کے لیے خصوصی خدمات جنہیں اپنے غصے یا تشدد سے نمٹنے میں مدد کی ضرورت ہے:
جنسی استحصال کے لیے خصوصی خدمات
ان لوگوں کے لیے خصوصی خدمات جنہوں نے جنسی استحصال کا ارتکاب کیا ہے، یا وہ فکر مند ہیں کہ وہ یہ ارتکاب کر سکتے ہیں:
ایسی خدمات جن کے لیے حوالہ کی ضرورت ہوتی ہے
آپ کا جی پی یا ڈینٹسٹ آپ کی مشاورت سے تشخیص کر سکتا ہے کہ آیا آپ کو ماہرانہ نگہداشت صحت کی خدمت سے مدد کی ضرورت ہے۔ اگر ضرورت ہو تو وہ آپ کو ماہر نفسیات یا ذہنی معالج سے رجوع کا حوالہ دے سکتے ہیں۔ اس شخص جو آپ کو حوالہ دیتا ہے کو کہیں کہ وہ تشدد اور بدسلوکی سے متعلق علم رکھنے والے تھیراپسٹ کی درخواست کریں۔
ضلعی سائیکیاٹرک آؤٹ پیشنٹ کلینک اور آپریٹنگ معاہدوں والے ذہنی معالجین/ماہرین نفسیات
ضلعی سائیکیاٹرک آؤٹ پیشنٹ کلینک ملک بھر میں دستیاب ہیں اور ماہرانہ نگہداشت صحت خدمت کا حصہ ہیں۔ آپریٹنگ کنٹریکٹس (کنٹریکٹ اسپیشلسٹس) کے ساتھ پرائیویٹ ماہرین نفسیات اور ذہنی معالجین بھی ماہرانہ نگہداشت صحت کی خدمت کا حصہ ہیں۔ ضلعی سائیکیاٹرک آؤٹ پیشنٹ کلینک یا کنٹریکٹ اسپیشلسٹ سے علاج موصول کرنے کے لیے، آپ کے پاس ایک حوالہ ہونا لازمی ہے۔ اگر آپ کو ہنگامی ذہنی صحت کی دیکھ بھال کی ضرورت ہو، تو آپ براہ راست ضلعی سائیکیاٹرک آؤٹ پیشنٹ کلینک سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ علاج استحکام کورس اور انفرادی مشاورت کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔
اس شخص جو آپ کو حوالہ دیتا ہے کو کہیں کہ وہ تشدد اور صدمے سے متعلق علم رکھنے والے تھیراپسٹ کی درخواست کریں۔
SANKS سامی آبادی کو ذہنی صحت کی دیکھ بھال پیش کرنے والی خدمت ہے۔
عملے کا فریضہ رازداری برقرار رکھنا ہے اور اسی لیے انہیں آپ کی اجازت کے بغیر آپ سے متعلق دوسروں سے کسی معلومات کا اشتراک کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے، ماسوائے اگر آپ نے منطوری دی ہو یا کسی کو چوٹ/نقصان پہنچنے کا کوئی فوری خطرہ موجود ہو۔ جب ضروری ہو تو ایک مترجم فراہم کیا جا سکتا ہے۔ ضلعی سائیکیاٹرک آؤٹ پیشنٹ کلینک یا کنٹریکٹ اسپیشلسٹ کا دورہ کرتے وقت، آپ کو نگہداشت صحت کے استثنیٰ کارڈ کی حد تک عام صارف فیس لازماً ادا کرنا ہوگی۔ آپ کس ضلعی سائیکیاٹرک آؤٹ پیشنٹ کلینک سے وابستہ ہیں اس پر منحصر ہے کہ آپ کہاں رہتے ہیں اور آپ کا مقامی اسپتال کونسا ہے۔ آپ کا جی پی رہنمائی پیش کر سکتا ہے۔
مریض کا راستہ اور انتظار کے اوقات
جب آپ کو ضلعی سائیکیاٹرک آؤٹ پیشنٹ کلینک سے رجوع کا حوالہ دیا جاتا ہے، تو یہ مریض کا راستہ نامی اقدام کا آغاز کرتا ہے۔ مریض کا راستہ یہ یقینی بناتا ہے کہ آپ کو کسی بھی غیر ضروری وقت انتظار کے بغیر جامع اور متوقع علاج کی پیشکش کی جاتی ہے۔ اس کے لیے نقطہ آغاز یہ ہے کہ جب آپ کی اپنی زندگی کی بات آئے تو آپ اس میں ماہر ہوں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنے علاج پر زیادہ با اثر ہونا چاہئیے۔
helsenorge.no پر مریض کا راستہ کے بارے میں مزید پڑھیں
ضلعی سائیکیاٹرک آؤٹ پیشنٹ کلینک میں علاج کرانے کے لیے وقت انتظار اس پر منحصر کہ آپ ملک میں کہاں ہیں مختلف ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کا مقامی ضلعی سائیکیاٹرک آؤٹ پیشنٹ کلینک آپ کو اچھی خدمات پیش نہیں کر سکتا، تو آپ کے پاس اپنا علاج کسی دوسرے ضلعی سائیکیاٹرک آؤٹ پیشنٹ کلینک سے کرانے کا اختیار ہوتا ہے۔ آپ خدمات اور انتظار کے اوقات کے حوالے سے سوالات کے لیے معلوماتی سروس "علاج کی جگہ منتخب کریں” سے مندرجہ ذیل ٹیلیفون نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں: 800 43 573 (800 HELSE)۔
اپنے مقامی مرکز میں اوسط انتظار کا وقت چیک کریں (صرف نارویجن)
فہرستیں جہاں آپ مدد حاصل کرسکتے ہیں
ہر ہیلتھ انٹرپرائز آپریٹنگ سبسڈیز کے وصول کنندگان (کنٹریکٹ اسپیشلسٹس) ماہرین نفسیات اور ذہنی معالجین کی فہرست پیش کرتی ہے:
- جنوب مشرقی ناروے ریجنل ہیلتھ اتھارٹی میں کنٹریکٹ اسپیشلسٹس
- مغربی ناروے ریجنل ہیلتھ اتھارٹی میں کنٹریکٹ اسپیشلسٹس
- وسطی ناروے ریجنل ہیلتھ اتھارٹی میں کنٹریکٹ اسپیشلسٹس
- شمالی ناروے ریجنل ہیلتھ اتھارٹی میں کنٹریکٹ اسپیشلسٹس
نارویجن سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ پر ایک ماہر نفسیات تلاش کریں۔
یہ متن dinutvei.no کے ایڈیٹوریل بورڈ نے تحریر کیا۔
ذرائع:
helsenorge.no
نارویجن ریسورس سینٹر فار کمیونٹی مینٹل ہیلتھ (NAPHA)
نارویجن الیکٹرانک ہیلتھ لائبریری
نارویجن ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ
مختلف بلدیات کی ویب سائٹس