Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

جرائم کے متاثرین کیلئے سپورٹ سنٹر کیا ہے؟

Brosjyre med tekst og illustrasjoner

کیا آپ کو تشدد، جنسی استحصال، زدو کوب یا دیگر مجرمانہ جرائم کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کی آپ اطلاع دے چکے ہیں، یا آپ ایسا کرنے پر غور کر رہے ہیں؟

2017 کے دوران، جرائم کے متاثرین کیلئے سپورٹ سنٹرز (Støttesenter for kriminalitetsutsatte) کو جرائم سے متاثرہ افراد کے لئے خدمات کو مستحکم کرنے کے لئے تمام پولیس ڈسٹرکٹس میں قائم کیا گیا تھا۔ اگر آپ کو کسی جرم کا نشانہ بنایا گیا ہے تو سپورٹ سنٹر زکا مقصد آپ کی ضروریات کو پورا کرنا اور فوجداری عدالت کی کارروائیوں کے دوران میں آپ کی مدد کرنا ہے۔

"سپورٹ سنٹر کا مقصد ان لوگوں کی دیکھ بھال کرنا ہے جو مجرمانہ کارروائیوں سے متاثرہ ہیں”

جرائم کی ابتدائی اطلاع کاری سے لے کر حتمی قانونی چارہ جوئی کے فیصلے یا عدالتی کارروائیوں کے اختتام تک، سپورٹ سینٹرز فوجداری عدالتی کارروائیوں میں آپ کی پیروی کریں گے۔ سپورٹ سنٹرز سے کوئی بھی شخص رابطہ کر سکتا ہے، لیکن مرکزی ہدفی گروپ وہ ہے جو پولیس کو جرم کی اطلاع دیتا ہے۔

یہاں آپ ایک ویڈیو دیکھ سکتے ہیں کہ جب آپ جرائم کے متاثرین کیلئے سپورٹ سنٹر میں جاتے ہیں تو کیا ہوتا ہے:

 

سپورٹ سنٹرز جرائم کے متاثرین اور ان کے قریبی رشتوں کو درج ذیل معاونت فراہم کرتے ہیں:

  • نفسیاتی معاونت اور مدد، بشمول جو کچھ ہوا ہے اس سے نمٹنا اور اسے سمجھنے اور قبول کرنے کی کوشش کرنا، مختلف اقسام کے نفسیاتی رد عمل، اور روزمرہ کی زندگی اور مستقبل میں مشکلات کے ساتھ نمٹنا
  • فوجداری عدالتی کارروائیوں میں اعانت
  • معلومات – جو بنیادی طور پر فوجداری عدالتی کارروائیوں سے متعلق ہو اور کہ کون کون سی مدد اور معاونت کی خدمات دستیاب ہیں
  • خدمات میں مدد اور معاونت کے لئے رہنمائی اور آگہی کی نشاندہی، بشمول فوجداری چوٹوں کا معاوضہ اتھارٹی (Kontoret for voldsoffererstatning)
  • مقدمہ بازی کی معاونت – جب کوئی مقدمہ عدالت میں جاتا ہے

سپورٹ سنٹرز میں کام کرنے والے بیشتر افراد سماجی کام یا صحت کے پیشہ ورانہ پس منظر کے حامل ہوتے ہیں، اور وہ متعلقہ شعبوں میں انتہائی اہلیت یافتہ ہوتے ہیں۔ رازداری برقرار رکھنا عملے کا فریضہ ہے اور اس لئے آپ کی پیشگی رضامندی کے بغیر (ماسوائے اگر کوئی فوری، جان لیوا صورتحال نہ ہو) دوسروں کے ساتھ آپ کے بارے میں کسی بھی معلومات کا اشتراک کرنے سے منع کیا جاتا ہے۔ اگر ضرورت ہو تو سنٹر ایک ترجمان فراہم کر سکتا ہے۔

سپورٹ سنٹرز پولیس ڈسٹرکٹس اور منتخب شدہ میزبان بلدیات کے مابین معاون پیش قدمی ہیں۔ جرائم سے متاثرہ انفرادی فرد تک زیادہ موزوں طور پر قابل رسائی بنانے کے لئے سنٹرز پولیس خدمات کے ساتھ اپنا بنیادی مرکز رکھتے ہیں: ہر سنٹر متعلقہ پولیس ڈسٹرکٹ کا احاطہ کرتا ہے۔ سپورٹ سنٹرز کا مقصد مقامی مدد اور معاونت خدمات کے ساتھ قریبی تعاون کرنا ہے، جہاں ان کا اپنا پیشہ ورانہ مرکزی مرکز ہوگا۔

رابطہ کی معلومات

آپ کو dinutvei.no پر جرائم کے متاثرین کیلئے سپورٹ سنٹرز کا مجموعی جائزہ مل جائے گا ("خدمت کی قسم” کے نیچے "støttesenter” پر ٹِک کا نشان لگائیں)

پولیس ویب صفحات پر جرائم کے متاثرین کیلئے سپورٹ سنٹرز کے بارے میں معلومات

سپورٹ سنٹرز کے لئے مرکزی قومی ٹیلیفون نمبر 800 40 008  ہے