Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

بحران پناہ گاہ کیا ہے؟

Søk hjelp på krisesenter hvis du opplever vold og overgrep i hjemmet.

بحران پناہ گاہیں ان لوگوں کے لیے ہیں جنہیں ان کے ساتھی، گھر کے فرد یا ان کے کسی قریبی فرد کی طرف سے تشدد یا بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پناہ گاہیں خواتین، مردوں اور بچوں کو تحفظ، حفاظت، مشاورت اور رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔

بحران کی پناہ گاہ میں مدد حاصل کرنے کے لیے لازم نہیں ہے کہ آپ ہنگامی حالت میں ہوں، اور آپ اپائنٹمنٹ یا حوالہ کے بغیر براہ راست پناہ گاہوں میں تشریف لا سکتے ہیں۔ ہر مقامی اتھارٹی کو از روئے قانون ایک بحران پناہ گاہ خدمت فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اکثر اوقات، متعدد مقامی اتھارٹیز ایک ساتھ مل کر بحران پناہ گاہ کی خدمت فراہم کرتے ہیں۔ زیادہ تر بحران پناہ گاہوں کو اکثر کم نقل و حرکت والے صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے مطابق بنایا جاتا ہے، اور ایسی فراہمی کی عدم موجودگی کی صورت میں مقامی اتھارٹی کو متبادل حل لازمی فراہم کرنا ہوگا۔ خدمت مفت ہے۔

بحران کی پناہ گاہیں پیش کرتی ہیں

  • محدود وقت تک رہنے کے لیے ایک محفوظ جگہ
  • مشاورت
  • صحت اور معاونت کی خدمات سے رابطہ کرنے میں مدد
  • حقوق اور مواقع کے بارے میں معلومات
  • مشورہ اور رہنمائی (بشمول قانونی مشورہ)
  • صلاح و مشورہ کے گروپس اور سرگرمیاں
  • فالو اپس

 

آپ پناہ گاہ سے تب بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں چاہے اگر آپ وہاں نہیں رہتے ہیں۔

جب آپ کسی پناہ گاہ سے رابطہ کرتے ہیں، تو آپ گمنام رہ سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو یہ ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ آپ کون ہیں۔

پیشہ ورانہ افراد اور تشدد سے متاثرہ افراد کے رشتہ داروں کا بھی ہم سے رابطہ کرنے پر خیر مقدم کیا جاتا ہے۔

بحران کی پناہ گاہیں ان لوگوں کو بھی خدمات فراہم کرتی ہیں جنہیں وہاں رہنے کی ضرورت نہیں ہے”

بحران پناہ گاہ کا دورہ کرنے کے بارے میں یہ فلم دیکھیں:

 

بحران کی پناہ گاہ میں آپ کا کس سے سامنا ہوگا؟

بحران پناہ گاہوں میں موجود عملے نے تشدد اور بدسلوکی سے نمٹنے پر کام کرنے میں متعلقہ تربیت اور تجربہ حاصل کیا ہوا ہوتا ہے۔ عملے کا فریضہ رازداری کو برقرار رکھنا ہے اور اسی لیے انہیں آپ کے متعلق دوسروں سے کسی معلومات کا اشتراک کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے، ماسوائے اگر آپ نے منطوری دی ہو یا کسی کو چوٹ/نقصان پہنچنے کا کوئی فوری خطرہ درپیش ہو۔ دیگر رہائشیوں یا صارفین کو بھی ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ دوسروں کے ساتھ آپ کے معاملے کے حوالے سے کسی سے بھی کوئی بات نہ کریں۔

جب ضروری ہو تو بحران پناہ گاہیں مترجم فراہم کر سکتی ہیں۔

کرائسس شیلٹر سیکریٹریٹ (Crisis Shelter Secretariat)

کرائسس شیلٹر سیکریٹریٹ بحران پناہ گاہوں کے لیے ایک رکن تنظیم ہے۔ سیکریٹریٹ ROSA کے انتظام کا بھی ذمہ دار ہے، جو جسم فروشی کے دھندے میں انسانی بیوپار کے متاثرین کے ساتھ کام کرتا ہے۔ آپ کرائسس شیلٹر سیکریٹریٹ کے کام کے بارے میں اس کی ویب سائٹ پر مزید پڑھ سکتے ہیں۔

 

ناروے میں تمام بحران پناہ گاہوں کی ایک فہرست (‘‎ Type tilbud’ کے نیچے ‘krisesenter’ کے لیے خانے پر ٹِک کا نشان لگائیں)

کرائسس شیلٹر سیکریٹریٹ کی ویب سائٹ