بحران پناہ گاہیں ایک محدود مدت تک رہنے کے لئے ایک محفوظ جگہ کی پیشکش کرتی ہیں، لیکن وہ ایسے لوگوں کو بھی خدمات پیش کرتی ہیں جنہیں وہاں رہنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بحران پناہ گاہ میں رہنا اور خدمات وصول کرنا بلا معاوضہ ہے۔ آپ کوِئی ملاقات مختص کرائے یا حوالے کے بغیر مرکز کا دورہ کر سکتے ہیں۔
تمام پناہ گاہیں کورونا وائرس کے لئے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہیں اور استعمال کے لئے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
سروس میں شامل ہیں:
- مشاورت
- صحت اور معاونت کی مختلف خدمات سے رابطہ کرنے میں مدد
- حقوق اور دستیاب وسائل کے بارے میں معلومات
- مشورہ اور رہنمائی (بشمول قانونی مشورہ)
- صلاح کے گروپس اور سرگرمیاں
- فالو اپ
آپ مشورہ حاصل کرنے کے لیے بحران کی پناہ گاہ کو کال بھی کر سکتے ہیں۔ آپ گمنام رہ سکتے ہیں، یعنی مرکز سے رابطہ کرنے پر آپ کو اپنا نام دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ تشدد کا شکار افراد کے رشتہ دار، صحت عامہ اور امدادی خدمات، اسکول اور دیگر ادارے بھی دستیاب مدد کے بارے میں معلومات حاصل کرنے یا دیگر استفسارات کے لئے بحران پناہ گاہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
بحران پناہ گاہیں ان لوگوں کے لئے بھی خدمات مہیا کرتی ہیں جنہیں وہاں رہنے کی ضرورت نہیں ہوتی
بحران پناہ گاہ کا دورہ کرنے کے بارے میں یہ فلم دیکھیں:
بحران پناہ گاہوں میں موجود عملے نے تشدد اور بدسلوکی کے ساتھ کام کرنے کے لئے متعلقہ تربیت اور تجربہ حاصل کیا ہوا ہوتا ہے۔ رازداری کو برقرار رکھنا عملے کا فریضہ ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کی ذاتی معلومات کو صرف آپ کی رضامندی سے، یا اگر کسی فرد کے فوری نوعیت کے خطرہ کے سبب زخمی ہونے کا امکان ہو، تو وہ تیسرے فریق پر ظاہر کر سکتے ہیں۔ پناہ گاہ کے دوسرے صارفین کو دوسروں کے ساتھ آپ کے معاملہ سے متعلق کسی بھی چیز پر بات چیت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ جب ضروری ہو بحران پناہ گاہیں ایک ترجمان فراہم کر سکتی ہیں۔
ہر مقامی اتھارٹی کو ازروئے قانون ایک بحران پناہ گاہ خدمت فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اکثر اوقات، متعدد مقامی حکام ایک ساتھ مل کر بحران پناہ گاہ فراہم کرتے ہیں۔ زیادہ تر بحران پناہ گاہوں کو اکثریت کم نقل و حرکت والے صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے مطابق بنایا جاتا ہے، اور ایسی فراہمی کی عدم موجودگی کی صورت میں مقامی اتھارٹی کو متبادل حل لازمی فراہم کرنا ہوگا۔
کرائسز شیلٹر سیکریٹریٹ
کرائسز شیلٹر سیکریٹریٹ، بحران پناہ گاہوں کے لئے ایک رکن تنظیم ہے اور یہ ROSA کو چلانے کی بھی ذمہ دار ہے، جو جسم فروشی کے مقاصد کے لئے استعمال ہونے والے انسانی بیوپار کے متاثرین کے ساتھ کام کرتی ہے۔ آپ کرائسز شیلٹر سیکریٹریٹ کے کام کے بارے میں اس کی ویب سائٹ پر مزید پڑھ سکتے ہیں۔
ناروے میں تمام بحران پناہ گاہوں کی ایک فہرست (‘Type tilbud’ کے نیچے ‘krisesenter’ کے لئے خانے پر ٹِک کا نشان لگائیں)