62 سال سے زیادہ عمر کا کوئی بھی فرد جسے بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا ہے وہ مشورہ، رہنمائی اور اعانت حاصل کرنے کے لئے بزرگوں کیلئے حفاظتی خدمات کو کال کر سکتا ہے۔ اگر رشتے دار، مقامی کونسل کے ملازمین یا دوسرے فریقین کو بزرگ افراد سے بدسلوکی کے بارے میں کوئی تشویش ہے یا اس بارے میں معلومات رکھتے ہیں تو وہ خدمت سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ خدمت مفت ہے۔
آپ کو بزرگوں کیلئے حفاظتی خدمات میں کام کرنے والا پیشہ ورانہ عملہ ملے گا، جن کے پاس سننے کے لئے وقت ہوگا۔ وہ اس بارے میں علم اور تفہیم رکھتے ہیں کہ بزرگوں پر کس طرح کا حملہ اور بدسلوکی اس میں شامل ہے۔
آپ گمنام رہ سکتے ہیں، یعنی مرکز سے رابطہ کرنے پر آپ کو اپنا نام دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ رازداری کو برقرار رکھنا عملے کا فریضہ ہے اور اس لئے انہیں آپ کے بارے میں کسی بھی معلومات کو آپ کی پیشگی رضامندی کے بغیر، یا اگر کسی فرد کے فوری نوعیت کے خطرہ کے سبب زخمی ہونے کا امکان نہ ہو، دوسروں کے ساتھ اشتراک کرنے کی ممانعت کی جاتی ہے۔
جب ضروری ہو بزرگوں کیلئے حفاظتی خدمات ایک ترجمان فراہم کر سکتی ہیں۔
اس خدمت کی فنڈنگ نارویجین ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ (Helsedirektoratet) کی طرف سے ہوتی ہے۔
بزرگوں کیلئے حفاظتی خدمات کی ویب سائٹ معلومات، مواد اور ایک آن لائن تربیتی پروگرام پر مشتمل ہے۔
رابطہ
قومی ہیلپ لائن 800 30 196