آپ شہادت دینے سے پہلے اور بعد میں بھی گواہ کے معاون سے بات کر سکتے ہیں۔ جب آپ عدالت میں ثبوت دیتے ہیں تو گواہ کا معاون بھی آپ کے ہمراہ جا سکتا ہے۔ گواہ کا معاون ایک انجان اور مشکل صورتحال میں مدد اور یقین دہانی فراہم کرنے اور آپ کو عدالت میں جو کہنا ہے اس پر توجہ دینے میں مدد فراہم کرنے کے لئے وہاں موجود ہوتا ہے۔
گواہ کا معاون
- آپ کو آگاہ کرے گا کہ کمرہ عدالت میں کیا ہوگا
- وضاحت کرے گا کہ کمرہ عدالت میں موجود متعدد عہدیداروں اور دیگر افراد کا کیا کردار ہے اور وہ کہاں بیٹھتے ہیں
- آپ کو مشورہ دیتا/معاونت کرتا ہے اور عدالت کے سامنے گواہ طرزعمل کی وضاحت کرتا ہے
- آپ کے معاملے میں ہرگز شامل نہیں کیا جائے گا یا آپ کو مشورہ دے گا کہ کیا کہنا ہے
گواہ کے معاون کے ذمے کام اس وقت ختم ہو جاتا ہے جب آپ ثبوت دینے کے بعد احاطہ عدالت سے چلے جاتے ہیں جب آپ کو بطور ایک گواہ بلایا جاتا ہے تو آپ کو گواہ کی معاونت کی خدمت کے بارے میں معلومات بھیجی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، گواہ عدالت میں پہنچنے پر گواہ کے معاونین گواہوں سے فعال طور پر رابطہ کرتے ہیں۔ درخواست پر، گواہ کا معاون آپ کو بحیثیت گواہ عدالت میں پیش ہونے سے قبل آپ کو کمرہ عدالت کا رہنمایانہ دورہ دے سکتا ہے۔
گواہ کی معاونت مجرمانہ اور دیوانی عدالت دونوں مقدمات میں مہیا کی جاتی ہے۔ بدقسمتی سے، کچھ ضلعی عدالتیں گواہ کی معاونت پیش کرنے سے قاصر ہیں۔ درخواست کرنے پر، عدالت یا پراسیکیوٹر آپ کو آپ کی مطلوبہ معلومات فراہم کر سکیں گے۔
گواہ کی معاونت کی پیشکش کرنے والی عدالتوں کی فہرست دیکھیں
ناروے میں، گواہ کی معاونت کی خدمت رضاکارانہ خدمات پر مبنی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ گواہ کے معاونین مختلف پس منظر سے آتے ہیں اور ان کی خدمات کے لئے انہیں ادائیگی نہیں کی جاتی ہے۔ وہ غیر جانبدار ہوتے ہیں اور فریقین سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔ لہذا یہ لازم ہے کہ وہ عدالتوں، پولیس یا اصلاحی خدمات کے ملازم نہ ہوں، چاہے انہوں نے ماضی میں ان میں سے کسی کے لئے کام کیا ہو۔ گواہ کا معاون کسی بھی دوسری اہلیت (مثال کے طور پر عارضی جج) کے طور پر عدالتوں میں خدمات پیش کرنے والا نہ ہو۔
گواہ کا معاون پر فرض ہے کہ وہ معاونت فراہم کر کے اپنے علم میں آنے والی کسی بھی چیز کی رازداری کو برقرار رکھنے کا فریضہ ادا کرے۔ رازداری کا فریضہ آپ کی شناخت اور اس میں شامل کسی دوسرے فرد کی شناخت اور مقدمے کے متعلق معلومات پر بھی لاگو ہوتا ہے۔
گواہ کے معاونین نارویجین زبان بولتے ہیں، اور کچھ انگریزی بھی بولتے ہیں۔ اپنی عدالت سے رابطہ کریں اور پوچھیں کہ وہ کونسی زبان فراہم کرتی ہے اگر آپ کو انگریزی بولنے والے گواہ کے معاون، یا کسی دوسری زبان کی ضرورت ہے۔
گواہ کی معاونت رضاکاروں کی خدمات لینا، تربیت دینا اور ماموری کی ذمہ داری عام طور پر نارویجین ریڈ کراس پر آتی ہے۔ نارویجین عدالتیں انتظامیہ معیار کی یقین دہانی اور ایک متحد اور معیاری گواہ کی معاونت کی خدمت کو فروغ دینے میں، نارویجین ریڈ کراس کے ساتھ مشترکہ طور پر، گواہ کی معاونت کی خدمت اور اعانتوں کی مجموعی ذمہ داری رکھتی ہیں۔
رابطہ کی معلومات
گواہ کی معاونت کے بارے میں www.domstol.no پر مزید جانیں
نارویجین ریڈ کراس ویب سائٹ پر گواہ کی معاونت کے بارے میں مزید جانیں