Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

اسالٹ سنٹر (assault centre) کیا ہے؟

inngang overgrepsmottak

کیا آپ کو عصمت دری یا دیگر جنسی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے؟ آپ اسالٹ سنٹر میں بات کرنے کے لیے کسی کو تلاش کر سکتے ہیں اور طبی امداد موصول کر سکتے ہیں۔ آپ کو ڈاکٹر یا کسی اور کی طرف سے حوالہ کی ضرورت نہیں ہے اور آپ کو اس بات کے قطع نظر بھی مدد موصول ہوگی کہ آیا آپ پولیس کو حملے کی اطلاع دینا چاہتے ہیں یا نہیں۔ خدمات مفت ہیں اور مراکز دن کے 24 گھنٹے کھلے رہتے ہیں۔

اسالٹ سنٹر میں دستیاب تمام امداد مکمل طور پر اختیاری ہے اور یہ اںتخاب آپ کرتے ہیں کہ خدمات کے کون سے حصے استعمال کیے جائیں۔ آپ تب بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں چاہے حملہ کافی عرصہ پہلے ہوا تھا اور جب آپ اسالٹ سنٹر آئیں تو آپ کسی کو بھی اپنے ہمراہ لانے کے لیے آزاد ہیں۔

اسالٹ سنٹرز پیش کرتے ہیں

  • محفوظ ماحول میں صلاح و مشورہ
  • زخموں اور انفیکشن کا پتہ لگانے، علاج اور روک تھام کرنے کے لیے طبی معائنہ
  • حمل کی جانچ
  • ثبوت کو محفوظ کرنے کے لیے فارنزک معائنہ
  • پولیس سے رابطہ کرنے میں مدد
  • آپ کو تب بھی مدد موصول ہو سکتی ہے چاہے حملہ کافی عرصہ پہلے ہوا تھا۔
  • کسی وکیل سے رابطہ کرنے میں (مفت) مدد، اس بات سے قطع نظر کہ اس حملے کی پولیس کو اطلاع دی گئی ہے یا نہیں
  • مابعد کی خدمات، بحران کی پناہ گاہوں اور مدد حاصل کرنے کی دیگر جگہوں کے بارے میں معلومات

 

یہاں اسالٹ سنٹر میں شرکت کرنے سے متعلق فلم دی گئی ہے:

 

اسالٹ سنٹر میں آپ کا سامنا کس سے ہوگا؟

اسالٹ سنٹر میں کام کرنے والے عملے میں ڈاکٹر، نرسیں اور سماجی کارکناں شامل ہیں۔ رازداری کو برقرار رکھنا عملے کا فریضہ ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کی ذاتی معلومات کو صرف آپ کی رضامندی سے، یا پھر کسی فرد کے زخمی ہونے کے فوری خطرہ کے سبب، کسی تیسرے فریق کو ظاہر کر سکتے ہیں۔

اسالٹ سنٹر جب ضروری ہو تو مترجم فراہم کرسکتے ہیں۔

آپ اسالٹ سنٹرز کو کہاں تلاش کر سکتے ہیں؟

اسالٹ سنٹرز شعبہ حادثات اور ہنگامی صورتحال یا اسپتالوں سے منسلک ہوتے ہیں اور یہ صحت عامہ کی خدمت کا ایک حصہ ہیں۔ آپ کا جنرل پریکٹیشنر، ہیلتھ وزیٹر یا دیگر آپ کی رابطہ کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

یہاں آپ ناروے میں دستیاب اسالٹ سنٹرز کا ایک عمومی جائزہ دیکھ سکتے ہیں (‘Type tilbud’ عنوان کے تحت ‘overgrepsmottak’ منتخب کریں)
اسالٹ سنٹرز سے متعلق معلومات پر مشتمل ایک بروشر

شعبہ حادثات اور ہنگامی صورتحال

اگر آپ کے لیے اپنے قریب ترین اسالٹ سنٹر تک پہنچنا مشکل ہے (جیسے موسم کی خراب صورتحال یا طویل فاصلے کے باعث)، تو آپ کسی شعبہ حادثات اور ہنگامی صورتحال سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ شعبہ حادثات اور ہنگامی صورتحال آپ کی مدد کرے گا۔ کچھ حادثات اور ہنگامی صورتحال کے شعبے شواہد کو محفوظ کرنے کے لیے فارنزک معائنے بھی کر سکتے ہیں۔ اپنے قریب ترین شعبہ حادثات اور ہنگامی صورتحال کے بارے میں معلومات کے لیے ‎116 117 پر کال کریں۔

اسالٹ سنٹرز کا علاقائی عمومی جائزہ دیکھیں

اس مضمون کو dinutvei.no کے ایڈیٹوریل بورڈ نے ناروے کے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ کے تعاون سے تحریر کیا۔