Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

مرکز برائے ازالہ تشدد کیا ہے؟

inngang overgrepsmottak

کیا آپ کو عصمت دری یا دیگر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے؟ آپ مرکز برائے ازالہ تشدد میں بات کرنے کے لئے کسی کو تلاش کر سکتے ہیں اور طبی امداد موصول کر سکتے ہیں۔ آپ کو کسی ڈاکٹر یا کسی اور کی طرف سے حوالہ کی ضرورت نہیں ہے اور آپ کو اس بات کے قطع نظر بھی مدد موصول ہوگی کہ آیا آپ پولیس کو تشدد کی اطلاع دینا چاہتے ہیں یا نہیں۔ ہماری خدمات مفت ہیں اور مراکز دن کے 24 گھنٹے کھلے رہتے ہیں۔

مرکز برائے ازالہ تشدد میں دستیاب تمام امداد مکمل طور پر اختیاری ہے اور یہ اںتخاب آپ کرتے ہیں کہ خدمات کے کون سے حصے استعمال کیے جائیں۔ آپ تب بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں چاہے تشدد کافی عرصہ پہلے واقع ہوا تھا اور جب آپ مرکز برائے ازالہ تشدد میں تشریف لائیں تو آپ کسی کو بھی اپنے ساتھ لانے کے لئے آزاد ہیں۔

خدمات درج ذیل پر مشتمل ہے:

  • محفوظ ماحول میں صلاح
  • زخموں اور انفیکشن کا پتہ لگانے، علاج اور روک تھام کرنے کے لیے طبی معائنہ
  • حمل کی جانچ
  • ثبوت محفوظ کرنے کے لیے فارنسک جانچ
  • پولیس سے رابطہ کرنے میں مدد
  • آپ کو تب بھی مدد موصول ہو سکتی ہے چاہے اگر تشدد کافی عرصہ پہلے ہوا تھا۔
  • کسی وکیل سے رابطہ کرنے میں (مفت) مدد، اس بات سے قطع نظر کہ اس تشدد/زیادتی کی پولیس کو اطلاع دی گئی ہے یا نہیں
  • فالو اپ کی خدمات، بحران کی پناہ گاہوں اور مدد حاصل کرنے کے دیگر مقامات کے بارے میں معلومات

یہاں مرکز برائے ازالہ تشدد میں شرکت کرنے کے بارے میں ایک تصور کشی کی گئی ہے:

 

مرکز برائے ازالہ تشدد میں کام کرنیوالے عملے میں ایک ڈاکٹر، نرسیں اور سماجی کارکناں شامل ہیں۔ رازداری کو برقرار رکھنا عملے کا فریضہ ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کی ذاتی معلومات کو صرف آپ کی رضامندی سے، یا اگر کسی فرد کے فوری نوعیت کے خطرہ کے سبب زخمی ہونے کا امکان ہو، تو وہ تیسرے فریق پر ظاہر کر سکتے ہیں۔ مراکز برائے ازالہ تشدد اگر ضرورت ہو تو ایک مترجم فراہم کرسکتے ہیں۔

مراکز برائے ازالہ تشدد شعبہ حادثات اور ہنگامی صورتحال یا اسپتالوں سے منسلک ہوتے ہیں اور یہ صحت عامہ کی خدمت کا ایک حصہ ہیں۔ آپ کا جنرل پریکٹیشنر، ہیلتھ وزیٹر یا دیگر آپ کی رابطہ کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

یہاں آپ ناروے میں دستیاب مراکز برائے ازالہ تشدد کا ایک عمومی جائزہ تلاش کر سکتے ہیں (‘Type tilbud’ کے عنوان کے تحت ‘overgrepsmottak’ منتخب کریں)

مراکز برائے ازالہ تشدد کے بارے میں معلومات پر مشتمل ایک بروشر

شعبہ حادثات اور ہنگامی صورتحال

اگر آپ کے لئے اپنے قریب ترین مرکز برائے ازالہ تشدد تک پہنچنا مشکل ہے (جیسے موسم کی خراب صورتحال یا طویل فاصلے کی وجہ سے)، تو آپ کسی شعبہ حادثات اور ہنگامی صورتحال سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ شعبہ حادثات اور ہنگامی صورتحال آپ کی مدد کرے گا۔ کچھ شعبہ حادثات اور ہنگامی صورتحال شواہد کو محفوظ کرنے کے لئے فارنسک معائنے بھی کر سکتے ہیں۔ اپنے قریب ترین شعبہ حادثات اور ہنگامی صورتحال کے بارے میں معلومات کے لئے 116 117 پر کال کریں۔

مراکز برائے ازالہ تشدد کا علاقائی عمومی جائزہ دیکھیں

KORONAKRISEN – HJELP VED VOLD OG OVERGREP

Døgnåpne tjenester:

Er du voksen og trenger selv hjelp eller ønsker å hjelpe en annen voksen?

Er du bekymret for et barn eller trenger hjelp i omsorgen for barn?

På nettsidene våre finner du oversikt også over andre hjelpetilbud. Det varierer hva de ulike tjenestene kan tilby i øyeblikket. Vi anbefaler deg likevel å ta kontakt og sjekke ut hvilken hjelp du kan få. Spørsmål- og svartjenesten på dinutvei.no er også åpen.