Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

اگر آپ کو تشدد یا حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے‎ ‎تو‎ ‎تشدد کا‎ ‎متبادل (ATV) آپ کی‎ ‎کس میں‎ ‎مدد کر سکتا ہے؟

ATVs kontorer har tilbud til utsatte for vold og til barn som lever med vold i nære relasjoner

کیا آپ کو اپنے ساتھی کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، یا ماضی میں بنایا گیا ہے؟

خدمت کے بارے میں

ATV کی سروس کا بنیادی مقصد وہ لوگ ہیں جو تشدد اور بدسلوکی کا ارتکاب کرتے ہیں۔ کچھ ATV دفاتر‎ ‎تشدد کے متاثرین اور ان بچوں کو بھی جو تشدد والے خاندان میں رہتے ہیں کو بھی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ خدمات میں انفرادی بات چیت اور گروپ تھیراپی شامل ہے۔ بیشتر دفاتر خدمت کے عوض ادائیگی کا تقاضا کرتے ہیں، لیکن کچھ مفت ہیں۔

ATV ایک فاؤنڈیشن ہے، جسے مرکزی اور مقامی حکومت، نیز چندہ اور دیگر ذرائع سے فنڈنگ موصول ہوتی ہے۔

رابطہ کیسے کریں؟

اگر آپ علاج معالجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ اپنے جی پی یا کسی اور پیشہ ورانہ فرد کو آپ کو رجوع کا حوالہ دینے کا کہہ سکتے ہیں، یا آپ خود ATV سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اگر ATV آپ کو آپ کی مطلوبہ مدد فراہم کرنے کے قابل نہ ہو، تو آپ کو کسی دوسری ایجنسی کا حوالہ دیا جا سکتا ہے۔

ATV سے رابطہ کرنے کے بارے میں یہ فلم دیکھیں:

 

آپ کس سے بات کر سکتے ہیں؟

ATV کے بیشتر تھیراپسٹ ماہرین نفسیات ہوتے ہیں۔ رازداری کو برقرار رکھنا عملے کا فریضہ ہے اور اسی لیے انہیں آپ کی پیشگی رضامندی کے بغیر آپ سے متعلق کسی بھی معلومات کو دوسروں کے ساتھ اشتراک کرنے سے منع کیا جاتا ہے، سوائے کہ کسی کو نقصان پہنچنے کا کوئی فوری خطرہ درپیش ہو۔  جب ضروری ہو تو مترجم فراہم کیا جا سکتا ہے۔

ناروے میں ATV خدمات کی ایک فہرست

رابطے کی تفصیلات

ATV کی ویب سائٹ: atv.stiftelsen.no

ای میل: post@atv-stiftelsen.no