Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

VO-ہیلپ لائن – ‎116 006

Logo VO-linjen

VO-ہیلپ لائن – نارویجین قومی گھریلو تشدد اور جنسی بدسلوکی سے متعلق ہیلپ لائن ‎116 006 – گھریلو تشدد یا بدسلوکی سے متاثرہ ہر فرد کے لیے کھلی رہتی ہے۔

سروس تمام ناروے کا احاطہ کرتی ہے، جو مفت ہے اور 24/7 کھلی رہتی ہے۔ اگر آپ اپنے کسی قریبی شخص کی طرف سے تشدد یا جنسی بدسلوکی کا شکار ہو رہے ہیں، تو آپ مدد، مشورے اور سوالات کے جوابات کے لیے اس نمبر پر کال کر سکتے ہیں، لیکن اگر آپ کو بات کرنے کے لیے صرف کسی سننے والے شخص کی ضرورت ہو تو آپ تب بھی کال کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے گھر کے قریب دیگر معاونت کی خدمات کو تلاش کرنے میں بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

گمنام رہتے ہوئے کال کریں یا چیٹ کریں

اگر آپ ترجیح دیں، تو آپ ہیلپ لائن پر گمنام رہ کر کال کر سکتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنا نام بتانے کی ضرورت نہیں ہے، یا کوئی اور نام بتا سکتے ہیں۔ VO-ہیلپ لائن میں چیٹ سروس بھی موجود ہے۔ آپ اپنی گمنامی کو برقرار رکھتے ہوئے اسے مکمل طور پر خاموشی سے اپنی بات لکھ سکتے ہیں۔ چیٹ سروس یہاں ہے۔

آپ کس سے بات کر سکتے ہیں؟

ہیلپ لائن اور چیٹ سروس کا عملہ تشدد اور بدسلوکی کے مسائل کو روزانہ کی بنیاد پر پیشہ ورانہ طور پر نمٹاتا ہے اور تشدد اور بدسلوکی کے متاثرین کے لیے صلاح مشورے میں تجربے کا حامل ہے۔  وہ رازداری برقرار رکھنے کے پابند ہیں اور اس لیے انہیں آپ کی اجازت کے بغیر آپ سے متعلق دوسروں سے کسی معلومات کا اشتراک کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے، سوائے کہ کسی کو چوٹ/نقصان پہنچنے کا کوئی فوری خطرہ درپیش ہو۔

ہیلپ لائن اور چیٹ سروس کا عملہ تشدد اور بدسلوکی کے مسائل کو روزانہ کی بنیاد پر پیشہ ورانہ طور پر نمٹاتا ہے

 

ہر کوئی نارویجن بولتا ہے۔ انگریزی میں بھی مدد دستیاب ہے۔

VO-ہیلپ لائن سے رابطہ کرنے کے بارے میں یہ فلم دیکھیں:

 

تشدد یا بدسلوکی کا سامنا کرنے والے کسی اور کی مدد کریں

ہیلپ لائن عوامی شعبے کے پیشہ ورانہ افراد، اور متاثرین کے اہل خانہ، دوستوں یا ساتھیوں کو بھی خدمات پیش کرتی ہے۔

قومی گھریلو تشدد ہیلپ لائن سیکرٹریٹ آف شیلٹر موومنٹ اور اوسلو کرائسس شیلٹر کے ذریعے چلائی جاتی ہے، اور اسے وزارت انصاف اور عوامی تحفظ کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔

رابطے کی تفصیلات

ٹیلیفون ‎116 006

VO ہیلپ لائن کے ساتھ ان کی ویب سائٹ volinjen.no پر چیٹ کریں

اس متن کو dinutvei.no کے ایڈیٹوریل بورڈ کی طرف سے VO ہیلپ لائن کی رائے کے ساتھ تحریر کیا گیا۔