ATV کی خدمت اصل میں ان لوگوں کے لئے ہیں جو تشدد اور استحصال کا ارتکاب کرتے ہیں. ATV کے کچھ دفتر تشدد کے پسماندگان کو اور ان بچوں کو بھی جو تشدد والے خاندان کے ساتھ رہتے ہیں خدمت مہیا کراتے ہیں. یہ خدمت انفرادی بات-چیت اور گروپ تھراپی پر مشتمل ہوتی ہے.
اگر آپ کو علاج کی ضرورت ہے تو آپ اپنے GP یا دوسرے ماہر کو آپ کو ریفر کرنے کے لئے کہہ سکتے ہیں یا آپ خود سے رابطہ کر سکتے ہیں. اگر ATV آپ کو ضروری مدد فراہم نہیں کر پاتا ہے، تو آپ کو دوسری ایجنسی پر جانے کا مشورہ دیا جا سکتا ہے۔
ATV کے بیشتر تھراپسٹ ماہرین نفسیات ہوتے ہیں۔ عملہ رازداری کا پابند ہے اور اس وجہ سے اسے زندگی اور صحت کے لیے خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں ہونے کے علاوہ یا آپ کی اجازت کے بغیر دوسروں کے ساتھ آپ سے متعلق کسی بھی معلومات کا اشتراک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ حسب ضرورت ترجمان مہیا کرائے جا سکتے ہیں۔
بیشتر دفاتر کو خدمت کے عوض ادائیگی کرنا ضروری ہے جب کہ کچھ مفت ہیں.
> ناروے میں ATV خدمات کی فہرست
ATB ایک فاؤنڈیشن ہے لیکن مرکزی اور مقامی حکومت کے ساتھ ساتھ فنڈز اور موقوفات سے فنڈنگ حاصل کرتی ہے.
ای میل: post@atv-stiftelsen.no