Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

BASIS – جنسی جرائم کے سزا یاب افراد کی جیل میں قیدیوں کے علاج کا ایک پروگرام

BASIS er et frivillig tilbud til deg som er dømt og sitter i fengsel for seksuallovbrudd

BASIS سزا یاب افراد اور جنسی جرائم کے لئے جیل میں موجود افراد کے لئے رضاکارانہ علاج پروگرام ہے اور ان کے لئے بھی جنہیں خصوصی علاج کی ضرورت ہے۔

BASIS ایک قومی پروگرام ہے، اور علاج آپ کے جیل میں ہونے کے دوران ہی شروع ہو جاتا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد جنسی جرائم کے مرتکب سزا یاب افراد کو دوبارہ جرم کرنے سے باز رکھنا ہے۔ مخفف BASIS سے (نارویجی میں) مراد اسپیشلسٹ (ثانوی) صحت کی خدمات میں جنسی جرائم سے متعلقہ مسائل کا علاج ہے۔

میں اس پروگرام کے لئے کیسے درخواست دے سکتا ہوں؟

اگر آپ ہدفی گروپ میں ہیں اور علاج چاہتے ہیں، تو جیل کا ڈاکٹر یا ماہر نفسیات آپ کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد BASIS ٹیم کے کسی رکن کو ایک حوالہ بھیجے گا۔ BASIS ٹیم کا کوئی رکن اس کے بعد آپ سے بات کرے گا اور فیصلہ کرے گا کہ آیا علاج مہیا کیا جانا چاہئے۔ کبھی کبھار، BASIS ٹیم کا رکن دیگر مزید مناسب اقدامات تجویز کر سکتا ہے اگر آپ BASIS کے لئے براہ راست ہدفی گروپ میں نہیں ہیں۔

اگر آپ علاج قبول کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو آپ کو کسی ایسی جیل میں منتقل کیا جا سکتا ہے جو BASIS پروگرام فراہم کرتی ہے۔ نارویجین اصلاحی خدمات تعین کریں گی کہ آیا جیل سے منتقلی مخصوص باقاعدہ تقاضوں کو، مثال کے طور پر تحفظ کے حوالے سے، پورا کرتی ہے۔

2020 سے، BASIS ملک بھر کی منتخب کردہ جیلوں میں دستیاب ہے:

شمالی خطہ:

ٹرومسو جیل
ٹروندھیم جیل، بشمول علیحدہ ڈویژنز لیرا اور کونگینسگیٹ

مشرقی خطہ:

ہیلڈن جیل
رومیرک جیل، بشمول ڈویژنز الرزمو اور کروکسروڈ
ایڈسول میں نوجوان مجرموں کی یونٹ
ایلا جیل اور حراست مرکز
بریڈویٹ جیل اور حراست مرکز

مغربی خطہ:

برجن جیل
بجورگون جیل، بشمول نوجوان مجرموں کی یونٹ، مغربی خطہ

جنوبی مغربی خطہ:

اینا جیل
ایجڈر جیل (2021 سے)

جنوبی خطہ:

نورڈری ویسٹفولڈ جیل، ہورٹن ڈویژن
سونڈرے ویسٹفولڈ جیل، برگ اور لاروک ڈویژنز

BASIS کے علاوہ، بعض جیلوں میں جنسی جرائم کے سزا یاب قیدیوں کے لئے امداد کی فراہمی کی دیگر اقسام موجود ہیں۔ یہ خدمات گروپوں میں یا انفرادی طور پر فراہم کی جا سکتی ہیں۔ آپ کو کسی ایسی جیل کے لئے درخواست دینے کا حق حاصل ہے جہاں آپ کی ضروریات کے مطابق کوئی علاج پروگرام میسر ہو۔

علاج کیسے آگے بڑھتا ہے؟

علاج آپ کی قید کی سزا کے دورانیے میں جیل میں ماہر نفسیات کے ساتھ باقاعدگی سے گفتگو پر مبنی ہوتا ہے۔ رہائی کے بعد، آپ جیل سے باہر گفتگو کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں۔ علاج انفرادی طور پر ہوتا ہے، گروپ کی صورت میں نہیں۔ علاج کے سیشنز کی تعداد اور یہ کہ آپ کو کتنی کثرت سے علاج کی ضرورت ہے اس بات کا تعین آپ کی ضروریات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، اور اس کا اندازہ آپ کے طبیب نفسی کے ساتھ قریبی تعاون سے لگایا جاتا ہے۔

آپ اور ماہر نفسیات مل کر کام کر کے علاج کے لئے منصوبہ بناتے ہیں۔ علاج کی بنیاد اس پر رکھی گئی ہے جسے Good Lives model کے نام سے جانا جاتا ہے۔ گفتگو میں اہم باتوں میں یہ شامل ہیں: آپ کی زندگی کے کیا مقاصد ہیں؟ آپ اپنی زندگی کے اہداف کیسے حاصل کر سکتے ہیں اور جرم کا ارتکاب کیے بغیر اچھی زندگی کیسے گزار سکتے ہیں؟

آپ مزید معلومات کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟

مزید معلومات کیلئے، برائے مہربانی جیل کے کسی افسر یا جیل کے محکمہ صحت سے رابطہ کریں۔

آپ BASIS یا جنسی جرائم سے متعلقہ مسائل کے مقصد سے علاج کے دیگر پروگراموں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے  اوسلو یونیورسٹی ہسپتال میں اسپیشلسٹ آؤٹ پیشنٹ یونٹ (SPE) سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ SPE، اوسلو میں گوسٹڈ اسپتال میں واقع ہے اور اس شعبے میں وسیع مہارت رکھتا ہے۔

رابطہ کی معلومات

ای میل، اسپیشلسٹ آؤٹ پیشنٹ یونٹ (SPE): post.spe@ous-hf.no

ویب سائٹ: اوسلو یونیورسٹی ہسپتال میں اسپیشلسٹ آؤٹ پیشنٹ یونٹ (SPE)