خدمت کے بارے میں
ATV کی سروس کا بنیادی مقصد وہ لوگ ہیں جو تشدد اور بدسلوکی کا ارتکاب کرتے ہیں۔ کچھ ATV دفاتر تشدد کے متاثرین اور ان بچوں کو بھی جو تشدد والے خاندان میں رہتے ہیں کو بھی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ خدمات میں انفرادی بات چیت اور گروپ تھیراپی شامل ہے۔ بیشتر دفاتر خدمت کے عوض ادائیگی کا تقاضا کرتے ہیں، لیکن کچھ مفت ہیں۔
ATV ایک فاؤنڈیشن ہے، جسے مرکزی اور مقامی حکومت، نیز چندہ اور دیگر ذرائع سے فنڈنگ موصول ہوتی ہے۔
رابطہ کیسے کریں؟
اگر آپ علاج معالجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ اپنے جی پی یا کسی اور پیشہ ورانہ فرد کو آپ کو رجوع کا حوالہ دینے کا کہہ سکتے ہیں، یا آپ خود ATV سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اگر ATV آپ کو آپ کی مطلوبہ مدد فراہم کرنے کے قابل نہ ہو، تو آپ کو کسی دوسری ایجنسی کا حوالہ دیا جا سکتا ہے۔
ATV سے رابطہ کرنے کے بارے میں یہ فلم دیکھیں:
آپ کس سے بات کر سکتے ہیں؟
ATV کے بیشتر تھیراپسٹ ماہرین نفسیات ہوتے ہیں۔ رازداری کو برقرار رکھنا عملے کا فریضہ ہے اور اسی لیے انہیں آپ کی پیشگی رضامندی کے بغیر آپ سے متعلق کسی بھی معلومات کو دوسروں کے ساتھ اشتراک کرنے سے منع کیا جاتا ہے، سوائے کہ کسی کو نقصان پہنچنے کا کوئی فوری خطرہ درپیش ہو۔ جب ضروری ہو تو مترجم فراہم کیا جا سکتا ہے۔
ناروے میں ATV خدمات کی ایک فہرست
رابطے کی تفصیلات
ATV کی ویب سائٹ: atv.stiftelsen.no
ای میل: post@atv-stiftelsen.no