Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

قومی ثالثی خدمت کس طرح مدد کر سکتی ہے؟

Konfliktrådet logo

کیا آپ کسی محفوظ اور نگرانی کردہ ماحول میں اپنے خلاف تشدد یا حملہ کے مرتکب سے سوالات پوچھنا چاہتے ہیں؟ یا کیا آپ اس شخص کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کے فعل نے آپ کے ساتھ کیا کیا؟ شاید کہ آپ اس شخص سے اتفاق کرنا چاہتے ہوں کہ مستقبل میں آپ دونوں کیسے تعامل کریں گے؟ قومی ثالثی خدمت (Konfliktrådet) اس قسم کی ملاقاتوں میں سہولت پیدا کر سکتی ہے۔

کچھ متاثرین کے لئے، ان کا برداشت کردہ تشدد یا بدسلوکی سے نمٹنے کا ایک حصہ مرتکب فرد سے دوبارہ محفوظ ماحول میں ملاقات کرنا ہو سکتا ہے۔ قومی ثالثی خدمت مرتکب سے رابطہ کر کے متاثرین کی مدد کر سکتی ہے، اور اس صورت میں اس سرکاری، ثالثی ملاقات کے لئے بلا سکتی ہے، تیار اور نگرانی کر سکتی ہے۔

اس طرح کے ثالثی اجلاس مجرمانہ کارروائیوں کا ایک متبادل یا ضمیمہ ہیں۔ قومی ثالثی سروس کے زیر نگرانی اجلاس کا مقصد ہے کہ:

  • متاثرہ افراد کے لئے بہتر معاونت کو یقینی بنانا
  • متاثرہ اور ارتکاب کرنے والے کے درمیان بات چیت کے  ذریعے بھروسہ ٹوٹ جانے اور رشتوں کو پہنچے نقصان کا ازالہ کرنا
  • تشدد یا بدسلوکی کے دوبارہ رونما ہونے کی روک تھام کرنا

کچھ متاثرین کو مرتکب فرد کو یہ بتانے کی ضرورت ہوتی ہے کہ اس واقعہ نے ان کے ساتھ کیا کیا – یا ایسے سوالات پوچھنے کی بھی جن کا جواب صرف ارتکاب کرنیوالا فرد ہی دے سکتا ہے۔ اگر تشدد یا بدسلوکی کا ارتکاب متاثرہ فرد کے جاننے والے فرد نے کیا، اور یہ دو افراد ایک دوسرے کا سامنا کر سکتے ہیں یا مستقبل میں کسی درجے پر تعامل کرنا پڑ سکتا ہے، تو روبرو ملاقات کرنا اطمینان بخش ہو سکتا ہے، اور عملی نوعیت کے معاہدے کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔

اس کا مقصد آپ کی رضامندی نہیں ہے، لیکن آپ کے لئے ہر ایک کا اپنی بات کہنا ہے، ایک دوسرے کو سننا ہے، اور شاید یہ بیان کرنا بھی کہ مستقبل میں آپ کے ایک دوسرے کے روبرو ہونے کے عمل سے کیسے نمٹا جائے۔ متاثرہ فرد کے لئے، یہ ملاقاتیں مستقبل میں آمنا سامنا ہونے کے بارے میں یقین دہانی فراہم کر سکتی ہیں، اور یہ عمل مرتکب شخص کے لئے، مثال کے طور پر، تعلقات کو بحال کرنے کے لئے، درست حقائق جاننے، غصہ ختم کرنے اور اپنے افعال کی ذمہ داری قبول کرنے کا ایک موقع ہو سکتا ہے۔ دونوں فریقین – ثالث کے ساتھ مل کر – اگر چاہیں تو اس رسمی ماحول میں متعدد بار ملاقات کرنے کا بندوبست کر سکتے ہیں۔

“کچھ متاثرین کے لئے، ان کا برداشت کردہ تشدد یا بدسلوکی سے نمٹنے کا ایک حصہ مرتکب فرد سے دوبارہ محفوظ ماحول میں ملاقات کرنا ہو سکتا ہے۔”

بہت سارے معاملات کو پولیس قومی ثالثی خدمت کے پاس بھیج دیتی ہے، لیکن آپ اپنی قریبی ثالثی خدمت سے بھی ذاتی طور پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اگر کسی معاملے میں پابندی کا حکم نافذ کر دیا گیا ہو، تو قومی ثالثی خدمت کے ذریعہ ثالثی معاہدے پابندی کے حکم کی حدود کی لازماً تعمیل کریں گے۔

قومی ثالثی خدمت کیسے کام کرتی ہے

قومی ثالثی خدمت کے ذریعہ ثالثی کا عمل رضاکارانہ ہے، جس کا مطلب ہے کہ دونوں فریقین کا ملنے کے لئے رضامند ہونا ضروری ہے۔ رضامندی حاصل کرنے کے بعد، ثالث پہلے متاثرہ فرد سے، پھر مرتکب شخص سے رابطہ کریں گے، اور ایک پیشگی ملاقات اور ایک ثالثی ملاقات کا اہتمام کریں گے۔ یہاں عام طور پر دونوں جنس، مرد اور عورت، کی نمائندگی کرنے والے دو ثالث موجود ہوں گے۔ ثالثین کو چاہئیے کہ وہ غیر جانبداری سے کام کریں اور دونوں فریقین سے احترام سے پیش آئیں۔ غیر جانبدارانہ طور پر کام کرنے کا مطلب تشدد، بدسلوکی یا ڈرانے دھمکانے میں کمی لانا نہیں۔ اگر کوئی معاملہ قومی ثالثی خدمت میں لایا جاتا ہے، تو یہ فرض کیا جاتا ہے کہ مرتکب شخص، متاثرہ فرد کے تئیں اپنے افعال کی ذمہ داری قبول کرتا ہے۔

پیشگی ملاقات متاثرہ فرد کے لئے ثالثی ملاقات کی پیشگوئی کو یقینی بنانے کے لئے منعقد کی جاتی ہے، اور ہر فریق کے ساتھ الگ الگ سے منعقد کی جاتی ہے (جب ملاقات کی جاتی ہے تو دوسرے فریق کو مطلع نہیں کیا جاتا ہے)۔ پیشگی ملاقات اس بات کی ضرورت کو بھی بیان کرتی ہے کہ کیا کوئی قابل اعتماد معاون (نجی یا پیشہ ورانہ فرد) متاثرہ فرد کے ہمراہ ہوگا اور، جہاں متاثرہ فرد کم عمر ہے، تو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے بھی کہ وہ اپنی بات کہہ پاتے ہیں۔ پیشگی ملاقات کے عنوانات:

  • اجلاس سے متعلق آپ کے کیا خدشات/توقعات/ضروریات ہیں؟
  • آپ کو کیا لگتا ہے کیا دوسرے لوگ جو واقع ہوا اس میں شامل ہو سکتے ہیں؟
  • معلومات کہ ثالثی ملاقات میں کیا ہوگا، سوالات کی  اقسام جو پوچھے جا سکتے ہیں، اور دیگر مسائل جن کا ملاقات سے قبل ازالہ کیا جائے گا۔

ثالثی ملاقات سے قبل، دوران اور بعد میں، فریقین کو ویٹنگ رومز یا میٹنگ رومز میں کبھی اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔ ایک ثالث ہمیشہ موجود ہوگا – اور وہ یہ بھی یقینی بنائے گا کہ فریقین مختلف اوقات میں ملاقات سے رخصت ہوتے ہیں۔

قومی ثالثی خدمت کے لئے کام کرنے والے رضاکاروں کا فرض ہے کہ وہ رازداری کو برقرار رکھیں اور وہ نارویجین زبان بولتے ہیں۔ مدد انگریزی میں بھی فراہم کی جا سکتی ہے اور مترجم کے لئے انتظامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔ ثالثین قومی ثالثی خدمت کے خصوصی تربیت یافتہ عارضی مامور افراد ہوتے ہیں۔ یہ اعتماد کی ایک اداشدہ حیثیت ہوتی ہے، اور جبکہ ثالثی کے لئے اہمیت کو ذاتی میلان سے منسلک کیا جاتا ہے، ثالث کی حیثیت سے خدمت کے لئے کسی باقاعدہ قابلیت کا تقاضا نہیں کیا جاتا ہے۔ ثالث کی عمر 18 سال سے زیادہ ہونا لازمی ہے اور اس کا بے داغ مجرمانہ ریکارڈ ہونا چاہئیے۔

قومی ثالثی خدمت حکومتی مالی اعانت شدہ، مفت اور ناروے میں ملک گیر طور پر مہیا کی جاتی ہے۔ مدد کے لئے آن لائن رہنما کتابچہ سے اپنی قریبی ثالثی خدمت تلاش کریں، معلومات اور علم www.dinutvei.no پر تشدد پر دستیاب ہے (“Type tilbud” (ذریعہ کی قسم) کے تحت “konfliktråd” (قومی ثالثی خدمت کو منتخب کریں)

قومی ثالثی خدمت کے بارے میں مزید معلومات ان کی وقف شدہ ویب سائٹ سے دستیاب ہے۔