Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

ہیلپ لائن (hjelpetelefonen) کیا ہے؟

baksiden av mann som snakker i telefon

کیا آپ کسی مشکل صورت حال میں ہیں؟ تب آپ ہیلپ لائن کے مفت نمبر 116 123 پر کال کر سکتے ہیں۔

ہیلپ لائن کسی بھی شخص کے لئے ایسی خدمت ہے جسے کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ گمنام رہ سکتے ہیں، یعنی آپ کو اپنا نام دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں اگر آپ کے کوئی فوری سوالات ہیں یا کسی سے قریب تعلق میں تشدد، بدسلوکی یا بچوں کو نظرانداز کرنے کے بارے میں کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ اپنے گھر کے قریب دیگر معاونت کی خدمات کا تلاش کرنے میں بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

ہیلپ لائن کسی بھی شخص کے لئے 24/7 خدمت ہے جسے کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔

 

ہیلپ لائن کو کون چلاتا ہے؟

عملہ جو فون کالوں کا جواب دیتا ہے وہ مستقل طور پر ملازمت یافتہ مشیر ہیں جو متواتر پیشہ ورانہ تربیت اور رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ رازداری کو برقرار رکھنا عملے کا فریضہ ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کی ذاتی معلومات کو صرف آپ کی رضامندی سے، یا اگر کسی فرد کے فوری نوعیت کے خطرہ کے سبب زخمی ہونے کا امکان ہو، تو وہ تیسرے فریق پر ظاہر کر سکتے ہیں۔ عملہ نارویجین زبان بولتا ہے۔ مدد انگریزی میں بھی دستیاب ہے۔

آپ بیرون ملک سے ہیلپ لائن پر کال کر سکتے ہیں

116 123 ایک مشترکہ یورپی ہیلپ لائن نمبر ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ EU/EEA کے اندر اس نمبر پر کال کرنے سے، آپ کو اسی ملک کی امدادی خدمت سے مربوط کر دیا جائے گا جس میں آپ فی الوقت موجود ہیں۔ اگر آپ بیرون ملک ہیں، لیکن ناروے میں ہیلپ لائن پر کال کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو 00 47 91 116 123 پر کال کرنی ہوگی۔ اس صورت میں آپ کی رکنیت کے لئے عام موبائل کی قیمت ہی لگے گی۔

اگر آپ کال کرنے کے بجائے کسی مشیر کو لکھنا چاہیں، تو آپ ہیلپ لائن کی آن لائن سروس sidetmedord.noاستعمال کر سکتے ہیں۔ یہ خدمت مفت ہے آپ کو 48 گھنٹوں کے اندر جواب ملے گا۔

ہیلپ لائن کو تنظیم Mental Helse کے ذریعے چلایا جاتا ہے اور نارویجین ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ اسے فنڈ فراہم کرتی ہے۔

رابطہ

ٹیلیفون 116 123

ویب سروس Sidetmedord.no

ہیلپ لائن کی ویب سائٹ