عصمت دری کا شکار افراد کے لئے DIXI ریسورسٹر سینٹر خواتین اور مردوں جنہیں زنا بالجبر کا نشانہ بنایا گیا ہے، نیز ان کے رشتہ داروں کے لئے ایک مفت خدمت ہے۔ یہ مرکز علاج معالجے کی پیش کش نہیں کرتا بلکہ لوگوں کی خود مدد کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ خود کے وسائل کو استعمال کرنا، اپنی زندگی کی ذمہ داری اٹھانا اور مثبت سمت میں آگے بڑھنا۔ DIXI ریاستی تعاون سے چلنے والے معاونتی نظاموں کے ذریعہ پیش کردہ علاج کی خدمت کی تکمیل کرتا ہے۔
DIXI کی پیشکش:
- عصمت دری کا شکار افراد اور ان کے رشتہ داروں کے لئے انفرادی مشاورت کے سیشنز
- عصمت دری کے پسماندگان اور انکے رشتہ داروں کے لئے صلاحی گروہ
- مفت قانونی مدد
- ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے ٹیلیفون پر صلاح مشورہ اور رہنمائی
- صحت اور معاونت خدمات سے رابطہ کرنے میں مدد
- تھیم پر مبنی شامیں، لیکچرز اور صحت اور معاونت خدمات پر معلومات اور دیگر جو دلچسپ ہو سکتی ہے
آپ گمنام رہ سکتے ہیں، یعنی مرکز سے رابطہ کرنے پر آپ کو اپنا نام دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ عملے کا فریضہ رازداری برقرار رکھنا ہے اور اس لئے انہیں آپ کی اجازت کے بغیر آپ کے بارے میں دوسروں سے کسی معلومات کا اشتراک کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے، ماسوائے کہ اگر کسی کو چوٹ یا نقصان پہنچنے کا کوئی منڈلاتا خطرہ موجود ہو سینٹر کے دوسرے صارفین کو دوسروں کے ساتھ آپ کے معاملہ سے متعلق کسی بھی چیز پر بات چیت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ جب ضروری ہو سینٹر ایک ترجمان فراہم کر سکتا ہے۔
DIXI کے ساتھ کام کرنے والے عملہ کے پاس اس حلقہ کا وسیع تجربہ ہوتا ہے اور ساتھ ہی وہ پیشہ ور طور پر تربیت یافتہ بھی ہوتے ہیں. ان میں سے کچھ خود بھی عصمت دری کا شکار ہوئے ہوں گے۔
DIXI ایک فاؤنڈیشن ہے اور اسے مرکزی اور مقامی حکومت سے فنڈنگ موصول ہوتی ہے۔
رابطہ
ٹیلیفون ہیلپ لائن 22 44 40 50 / 930 58 070
DIXI’s کی ویب سائٹ: http://www.dixi.no/
ای-میل: dixi@dixioslo.no