Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

کیا آپ کو کبھی تشدد یا اصتحصال کا نشانہ بنایا گیا ہے؟ آپ کی بلدیہ میں دماغی صحت کی خدمت کیا فراہم کر سکتی ہے؟

to kvinner sitter sammen og snakker

کیا آپ تشدد، عصمت دری یا دوسرے جنسی حملوں کی شکار ہوئی/ہوئے ہیں اور آپ نے جو تجربہ کیا ہے اس سے نمٹنے کے لئے کیا آپ کو مدد کی ضرورت ہے؟ سبھی مقامی محکمے دماغی صحت کے خدمات پیش کرتے ہیں اور اکثر کے ذاتی بلدیاتی ماہر نفسیات ہوتے ہیں۔

تشدد یا حملے کا رد عمل کرنے کے کئی راستے مندرجہ ذیل ہیں۔ کچھ لوگ کسی ماہر معالجیات (تھراپسٹ) سے بات چیت کر کے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں، دوسروں کو کچھ وقت کے لئے نفسیاتی یونٹ میں داخلہ کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ GP، ماہر نفسیات یا معالج دندان (ڈینٹیست) صلاح میں آپ کو دی جانے والی مدد کا جائزہ لے سکتے ہیں اور آپ کو حسب ضرورت دوسری جگہ ریفر بھی کر سکتے ہیں۔ ریفر کرنے والوں سے پوچھیں کہ کیا آپ کو کسی ایسے ماہر معالجیات کی ضرورت ہے جنکے پاس تشدد اور مجروحیت کا علم ہو۔

سبھی مقامی محکمے دماغی صحت کی خدمات پیش کرتے ہیں اور اکثر کے ذاتی بلدیاتی ماہر نفس ہوتے ہیں۔

ضلعی نفسیاتی مرکز (DPS) یا ماہر نفسیات یا آپریٹنگ سبسڈی (معاہداتی بنیادوں پر کام کرنے والے ماہرین) والے ذہنی معالج سے علاج کرانے کے لئے آپ کو ریفرل کی ضرورت ہوگی۔ بہت سارے پرائیویٹ ماہرین نفسیات اور ذہنی معالجین ہیں جو بغیر آپریٹنگ سبسڈی کے بھی پریکٹس کرتے ہیں۔ ان حالات میں آپ کو عام طور پر کسی ریفرل کی ضرورت نہیں ہوتی ہے لیکن یہ خدمت اکثر کسی ضلعی نفسیاتی مرکز میں یا ماہر نفسیات/ذہنی معالج جنکے پاس آپریٹنگ سبسڈی ہے سے علاج کرانے کے مقابلہ میں زیادہ مہنگا ہوگا۔ ضلعی نفسیاتی مرکز میں یا ماہر نفسیات/ذہنی معالج کے یہاں آپ کو استعمال کی معمولی فیس دینی ہوگی۔

عملہ رازداری کا پابند ہے اور اس وجہ سے اسے زندگی اور صحت کے لیے خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں ہونے کے علاوہ یا آپ کی اجازت کے بغیر دوسروں کے ساتھ آپ سے متعلق کسی بھی معلومات کا اشتراک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ حسب ضرورت ترجمان پیش کیے جا سکتے ہیں۔

ضلعی نفسیاتی مرکز میں علاج کرانے کے لئے انتظار کا وقت اس بات پر منحصر کرتے ہوئے کہ آپ ملک میں کہاں ہیں مختلف ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کا مقامی ضلعی نفسیاتی مرکز آپ کو اچھی خدمت پیش نہیں کر سکتا تو آپ کے پاس اپنا علاج کسی دوسرے ضلعی نفسیاتی مرکز پر کرانے کا اختیار ہوتا ہے۔ آپ مندرجہ ذیل ٹیلی فون نمبر پر خدمات اور انتظار کے اوقات کے تعلق سے معلوماتی خدمت ”علاج کی جگہ منتخب کریں“  سے رابطہ کر سکتے ہیں: 800 43 573 (800 HELSE).

اپنے مقامی مرکز میں اوسط انتظار کا وقت پتہ لگا سکتے ہیں

(صرف ناروی)

helsenorge.no کی ویب سائٹ پر ویسے لوگوں کی فہرست جنہیں آپ مدد لینے کی صورت میں یا کسی سے بات کرنے کی صورت میں رابطہ کر سکتے ہیں

(صرف ناروی)

SANKS – سامی آبادی کو دماغی صحت کا مشورہ دینے والی خدمت

(صرف ناروی)