نارویجین خواتین کی صحت عامہ ایسوسی ایشن (N.K.S.) مشاورتی سنٹر ذہنی بیماری، منشیات/شراب کے عادیوں اور جن لوگوں کے خاندانی اراکین قید میں ہیں کے رشتہ داروں کے لئے پیشہ ورانہ اور آسانی سے قابل رسائی خدمت ہے۔
مشاورتی مراکز یہ فراہم کر سکتے ہیں:
- انفرادی کلائنٹس، جوڑے یا خاندان کے لئے فون پر یا ذاتی طور پر بات چیت
- انفرادی طور پر یا گروپوں میں بچوں اور نوعمروں کا فالو اپ
- سیکھانا، زندگی کے مشکل حالات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر کورسز، لیکچرز وغیرہ۔
- مختلف معاونت خدمات کے ساتھ مل کر کام کرنا۔
مشاورتی مراکز میں عملہ پیشہ ورانہ اور متعلقہ تربیت کے ذریعے مشاورت فراہم کرنے کی اہلیت رکھتا ہے، اور رازداری کے فریضے کا پابند رہتا ہے۔
مشاورتی مرکز سے رابطہ کرنے والے رشتہ داروں کی شناخت ظاہر نہ ہونے کو یقینی بنایا جاتا ہے کیونکہ اس طرح کے رابطے کا کوئی ریکارڈ نہیں رکھا جاتا ہے۔
علاقائی مراکز گھریلو تشدد کے متاثرین کے رشتہ داروں کو مختلف خدمات مہیا کرتے ہیں جہاں شراب یا منشیات کے مسائل مسئلہ کا حصہ ہیں۔