جنرل پریکٹیشنرز (جی پیز) کو بدنی یا جسمانی بیماریوں کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت اور شراب/نشہ آور اشیاء کے بیجا استعمال کے مسائل کے حامل مریضوں کی مدد کرنے کا کام سونپا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب آپ کا معائنہ، علاج اور فالو اپ کیا جاتا ہے تو آپ کا جی پی آپ کی صحت اور فلاح و بہبود کے تمام پہلوؤں کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ جی پی اکثر مریض کی صحت اور زندگی کی صورتحال کا ایک اچھا عمومی جائزہ پیش کرے گا، وہ بات کو اچھے سے سننے والا ایک فرد ہو سکتا ہے اور اسے مسائل کا سامنا کرنے والے لوگوں سے میل جول کا تجربہ ہوتا ہے۔
جی پی بات کو اچھے سے سننے والا ایک فرد ہو سکتا ہے اور اسے مسائل کا سامنا کرنے والے لوگوں سے میل جول کا تجربہ ہوتا ہے۔
آپ کے جی پی کا فریضہ رازداری کو برقرار رکھنا ہے۔ انہیں آپ کی اجازت کے بغیر آپ کے بارے میں دوسروں سے کسی معلومات کا اشتراک کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے، ماسوائے کہ اگر کسی کو چوٹ یا نقصان پہنچنے کا کوئی منڈلاتا خطرہ موجود ہو۔ جب ضروری ہو آپ کا جی پی ایک ترجمان فراہم کر سکتا ہے۔
اگر ضروری ہو تو آپ کا جی پی بھی آپ کو ماہرانہ صحت خدمات سے رجوع کا حوالہ دے سکتا ہے، یا دیگر ایجنسیوں کے بارے میں مطلع کر سکتا ہے جو مدد کی پیشکش کرتی ہیں اور جنہیں رجوع کے حوالہ کی ضرورت نہیں ہوتی – جیسا کہ خاندانی بہبود دفاتر، نارویجین تشدد کا متبادل مراکز وغیرہ۔ جب آپ ماہرانہ صحت خدمات یا دوسری قسم کی خدمات سے مدد وصول کرتے ہیں تو آپ کا جی پی بھی ربط کرانے، تشخیص کرنے اور اس کی پیروی کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔
جنرل پریکٹیشنر اسکیم صحت عامہ خدمات کا ایک حصہ ہے اور آپ لاگت میں صرف قانونی، معمولی سا حصہ ادا کرتے ہیں۔
helsenorge.no پر آپ اپنے جی پی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔