Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

تشدد یا بدسلوکی کے بارے میں اپنے جی پی سے بات کریں

Snakk med fastlegen om vold og overgrep. For utsatt, utøver og pårørende

کیا آپ کو کسی متشدد ساتھی کی طرف سے مسائل کا سامنا ہے، کیا آپ کو بدسلوی کا نشانہ بنایا گیا ہے، یا آپ گھر میں کسی طرح کے تشدد کا سامنا کر رہے ہیں؟ کیا آپ ایسے تجربات کو تسلیم کر لینے کی کوشش کر رہے ہیں جو کچھ عرصہ پہلے رونما ہوئے تھے۔ یا کیا آپ کو اپنی شادی زبردستی کرائے جانے کا خدشہ ہے؟ ہو سکتا ہے کہ آپ کسی ایسے شخص کے رشتہ دار ہوں جو تشدد یا بدسلوکی کا سامنا کر رہا ہے؟

جنرل پریکٹیشنرز (جی پیز) کو بدنی یا جسمانی بیماریوں کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت اور شراب/نشہ آور اشیاء کے بیجا استعمال کے مسائل کے حامل مریضوں کی مدد کرنے کا کام سونپا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب آپ کا معائنہ، علاج اور فالو اپ کیا جاتا ہے تو آپ کا جی پی آپ کی صحت اور فلاح و بہبود کے تمام پہلوؤں کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ جی پی اکثر مریض کی صحت اور زندگی کی صورتحال کا ایک اچھا عمومی جائزہ پیش کرے گا، وہ بات کو اچھے سے سننے والا ایک فرد ہو سکتا ہے اور اسے مسائل کا سامنا کرنے والے لوگوں سے میل جول کا تجربہ ہوتا ہے۔

جی پی بات کو اچھے سے سننے والا ایک فرد ہو سکتا ہے اور اسے مسائل کا سامنا کرنے والے لوگوں سے میل جول کا تجربہ ہوتا ہے۔

 

آپ کے جی پی کا فریضہ رازداری برقرار رکھنا ہے اور اس لئے انہیں آپ کی اجازت کے بغیر آپ کے بارے میں دوسروں سے کسی معلومات کا اشتراک کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے، ماسوائے کہ اگر کسی کو چوٹ یا نقصان پہنچنے کا کوئی منڈلاتا خطرہ موجود ہو جب ضروری ہو آپ کا جی پی ایک ترجمان فراہم کر سکتا ہے۔

اگر ضروری ہو تو آپ کا جی پی آپ کو ماہرانہ صحت خدمات سے رجوع کا حوالہ دے سکتا ہے، یا آپ کو ایسی دیگر ایجنسیوں کے بارے میں مطلع کر سکتا ہے جو مدد کی پیشکش کرتی ہیں جن کے لئے رجوع کے حوالے کی ضرورت نہیں ہوتی – جیسا کہ بحران پناہ گاہیں، خاندانی بہبود دفاتر وغیرہ جب آپ ماہرانہ صحت خدمات یا دوسری قسم کی خدمات سے مدد وصول کرتے ہیں تو آپ کا جی پی ربط کرانے، تشخیص کرنے اور اس کی پیروی کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔

جنرل پریکٹیشنر اسکیم صحت عامہ خدمات کا ایک حصہ ہے اور آپ لاگت میں صرف قانونی، معمولی سا حصہ ادا کرتے ہیں۔

helsenorge.no پر آپ اپنے جی پی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔