Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

بحران پناہ گاہ کیا ہے؟

Søk hjelp på krisesenter hvis du opplever vold og overgrep i hjemmet.

بحران پناہ گاہیں ان لوگوں کے لیے ہیں جنہیں ان کے ساتھی، گھر کے فرد یا ان کے کسی قریبی فرد کی طرف سے تشدد یا بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پناہ گاہیں خواتین، مردوں اور بچوں کو تحفظ، حفاظت، مشاورت اور رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔

بحران کی پناہ گاہ میں مدد حاصل کرنے کے لیے لازم نہیں ہے کہ آپ ہنگامی حالت میں ہوں، اور آپ اپائنٹمنٹ یا حوالہ کے بغیر براہ راست پناہ گاہوں میں تشریف لا سکتے ہیں۔ ہر مقامی اتھارٹی کو از روئے قانون ایک بحران پناہ گاہ خدمت فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اکثر اوقات، متعدد مقامی اتھارٹیز ایک ساتھ مل کر بحران پناہ گاہ کی خدمت فراہم کرتے ہیں۔ زیادہ تر بحران پناہ گاہوں کو اکثر کم نقل و حرکت والے صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے مطابق بنایا جاتا ہے، اور ایسی فراہمی کی عدم موجودگی کی صورت میں مقامی اتھارٹی کو متبادل حل لازمی فراہم کرنا ہوگا۔ خدمت مفت ہے۔

بحران کی پناہ گاہیں پیش کرتی ہیں

  • محدود وقت تک رہنے کے لیے ایک محفوظ جگہ
  • مشاورت
  • صحت اور معاونت کی خدمات سے رابطہ کرنے میں مدد
  • حقوق اور مواقع کے بارے میں معلومات
  • مشورہ اور رہنمائی (بشمول قانونی مشورہ)
  • صلاح و مشورہ کے گروپس اور سرگرمیاں
  • فالو اپس

 

آپ پناہ گاہ سے تب بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں چاہے اگر آپ وہاں نہیں رہتے ہیں۔

جب آپ کسی پناہ گاہ سے رابطہ کرتے ہیں، تو آپ گمنام رہ سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو یہ ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ آپ کون ہیں۔

پیشہ ورانہ افراد اور تشدد سے متاثرہ افراد کے رشتہ داروں کا بھی ہم سے رابطہ کرنے پر خیر مقدم کیا جاتا ہے۔

بحران کی پناہ گاہیں ان لوگوں کو بھی خدمات فراہم کرتی ہیں جنہیں وہاں رہنے کی ضرورت نہیں ہے”

بحران پناہ گاہ کا دورہ کرنے کے بارے میں یہ فلم دیکھیں:

 

بحران کی پناہ گاہ میں آپ کا کس سے سامنا ہوگا؟

بحران پناہ گاہوں میں موجود عملے نے تشدد اور بدسلوکی سے نمٹنے پر کام کرنے میں متعلقہ تربیت اور تجربہ حاصل کیا ہوا ہوتا ہے۔ عملے کا فریضہ رازداری کو برقرار رکھنا ہے اور اسی لیے انہیں آپ کے متعلق دوسروں سے کسی معلومات کا اشتراک کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے، ماسوائے اگر آپ نے منطوری دی ہو یا کسی کو چوٹ/نقصان پہنچنے کا کوئی فوری خطرہ درپیش ہو۔ دیگر رہائشیوں یا صارفین کو بھی ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ دوسروں کے ساتھ آپ کے معاملے کے حوالے سے کسی سے بھی کوئی بات نہ کریں۔

جب ضروری ہو تو بحران پناہ گاہیں مترجم فراہم کر سکتی ہیں۔

تھیریسیس ہوس (Thereses hus) – اوسلو میں منشیات استعمال کرنے والی خواتین کے لیے بحران پناہ گاہ

تھیریسیس ہوس تشدد سے متاثرہ خواتین کے لیے بحران پناہ گاہ ہے جو نشہ آور مواد سے کشمکش کا شکار ہیں۔ پناہ گاہ ان خواتین کے لیے ہنگامی قیام بھی فراہم کرتی ہے جنہیں نشہ آور مواد کے استعمال کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے اور ان کے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ یہ رہائش پناہ گاہ اور مفت ہے، جس میں 24 گھنٹے عملہ اور رات کی شفٹیں بھی ہیں۔ رہائش کی مدت کو انفرادی طور پر اپنایا جاتا ہے۔ ادارے کے اندر منشیات سے پرہیز کا کوئی تقاضا نہیں کیا جاتا ہے۔

عملہ صحت اور سماجی نگہداشت کی تعلیم رکھتا ہے، تشدد سے متعلقہ خصوصی مہارت کا حامل ہے۔

تھیریسیس ہوس ان لوگوں کو مشورہ اور رہنمائی بھی فراہم کرتا ہے جو تشدد کا شکار ہوئے ہیں لیکن پناہ گاہ میں رہائش پذیر نہیں ہیں۔

اگر آپ تشدد کا شکار ہوئے ہیں اور فوری تحفظ کی ضرورت ہے، تو آپ تھیریسیس ہوس میں براہ راست تشریف لا سکتے ہیں۔ اگر شک و شبہ کی صورت میں، براہ مہربانی ہم سے فون پر رابطہ کریں۔

رابطہ کی معلومات:

ٹیلیفون ‎+47 23 42 76 30
پتہ: Thereses gate 49, 0354 Oslo
ای میل: ‎ gun.hansen@vel.oslo.kommune.no
 تھیریسیس ہوس کے بارے میں مزید یہاں پڑھیں۔

سرلینڈیٹ کرائسس شیلٹر (Sørlandet Crisis Shelter)،‎ ‎فعال نشہ آور مواد کے استعمال کے مسائل کے ساتھ خواتین کے لیے سیکشن

سرلینڈیٹ کرائسس شیلٹر میں ان خواتین کے لیے دو مراکز قائم ہیں جو تشدد کا شکار ہوئی ہیں اور جو‎ ‎فعال طور پر نشہ آور مواد استعمال کر رہی ہیں۔ قیام کی مدت کا تعین انفرادی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ رہائش مفت ہے اور 24 گھنٹے عملہ موجود ہوتا ہے۔

رابطہ کی معلومات:

ٹیلیفون ‎+47 38 10 22 00
ای میل: post@krisesenteret.net
سروس کے بارے میں مزید یہاں پڑھیں۔

کرائسس شیلٹر سیکریٹریٹ (Crisis Shelter Secretariat)

کرائسس شیلٹر سیکریٹریٹ بحران پناہ گاہوں کے لیے ایک رکن تنظیم ہے۔ سیکریٹریٹ ROSA کے انتظام کا بھی ذمہ دار ہے، جو جسم فروشی کے دھندے میں انسانی بیوپار کے متاثرین کے ساتھ کام کرتا ہے۔ آپ کرائسس شیلٹر سیکریٹریٹ کے کام کے بارے میں اس کی ویب سائٹ پر مزید پڑھ سکتے ہیں۔

 

ناروے میں تمام بحران پناہ گاہوں کی ایک فہرست (‘‎ Type tilbud’ کے نیچے ‘krisesenter’ کے لیے خانے پر ٹِک کا نشان لگائیں)

کرائسس شیلٹر سیکریٹریٹ کی ویب سائٹ