Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

تشدد اور بدسلوکی کے بارے میں خاندانی بہبود کے دفتر سے بات کریں

En mann og en kvinne sitter på hver sin sofa og snakker sammen

کیا گھر میں بہت زیادہ بحث و مباحثہ اور انتشار ہوتا ہے؟ کیا آپ کا ساتھی تشدد کرتا ہے یا آپ کو جنسی بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا ہے؟ کیا آپ نے اپنے والدین کے بیچ تشدد دیکھا ہے؟ اگر ایسا ہے، تو آپ خاندانی بہبود دفتر سے مدد طلب کر سکتے ہیں۔

فیملی ویلفیئر کے دفاتر کیا کرتے ہیں؟

خاندانی بہبود دفاتر مشکلات، تنازعات یا بحرانوں کا سامنا کرنے والے شادی شدہ جوڑے اور خاندانوں کو مفت مدد اور رہنمائی کی پیشکش کرتے ہیں۔ خاندانی بہبود دفاتر غصے اور تشدد کے معاملات میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ بعض دفاتر تشدد کے شکار اور/یا تشدد کے مرتکب افراد کو انفرادی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

آپ ملاقات طے کرانے کے لیے اپنے قریب ترین خاندانی بہبود دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں یا معلومات حاصل کرنے کے لیے کہ خاندانی بہبود کا دفتر آپ کی کس طرح مدد کر سکتا ہے۔ اگر مانگ کافی بڑھ جاتی ہے، تو بچوں والے خاندانوں کو ترجیح دی جائے گی۔

خدمت کے بارے میں

خاندانی بہبود کے دفاتر میں پیش کی جانے والی خدمات مختلف طرح کی ہوتی ہیں اور ان میں یہ شامل ہو سکتی ہیں

  • شادی شدہ جوڑے کی تھیراپی، خاندان تھیراپی
  • غصے کو سنبھالنے کے کورس اور والدین کے لیے غصے کو سنبھالنے سے متعلق رہنمائی
  • علیحدگی اور رشتوں میں قطع تعلق کی صورت میں ثالثی، والدین سے تعاون اور دورے کے حقوق میں مدد
  • والدینی مشاورت اور رشتوں میں معاونت کے متعدد پروگرام

خاندانی بہبود دفتر کے کام کے بارے میں فلم دیکھیں:

 

رازداری کو برقرار رکھنا ملازمین کا فریضہ ہے

خاندانی بہبود کے دفاتر کے عملے میں ماہرین نفسیات، نیز تعلیمی ماہرین اور خاندانی تھیراپی میں ماہر سماجی کارکنان شامل ہیں۔ رازداری کو برقرار رکھنا عملے کا فریضہ ہے اور اسی لیے انہیں آپ کی پیشگی رضامندی کے بغیر آپ سے متعلق کسی بھی معلومات کو دوسروں کے ساتھ اشتراک کرنے سے منع کیا جاتا ہے، سوائے کہ کسی کو نقصان پہنچنے کا کوئی فوری خطرہ درپیش ہو۔  اگر خاندانی بہبود دفتر آپ کی مطلوبہ مدد پیش کرنے کے قابل نہیں ہے، تو آپ کو کسی دوسری ایجنسی سے رجوع کا حوالہ دیا جا سکتا ہے۔ جب ضروری ہو تو خاندانی بہبود دفاتر مترجم فراہم کر سکتے ہیں۔

بیشتر خاندانی بہبود دفاتر ریاست کے زیر انتظام ہیں اور وہ علاقائی دفاتر برائے بچوں، نوجوانوں اور خاندانی معاملات (Bufetat) کا حصہ ہیں۔ دیگر خاندانی بہبود دفاتر چرچ ٹرسٹس کی ملکیت ہیں اور Bufetat کے ساتھ انہیں چلانے کے معاہدے کیے ہوئے ہیں۔ خدمات صارفین کے عقیدے اور مذہب سے قطع نظر فراہم کی جاتی ہیں۔

رابطے کی تفصیلات

dinutvei.no پر اپنا مقامی خاندانی بہبود دفتر تلاش کریں (‘type tilbud’ کے نیچے familievern پر ٹِک کریں)

نارویجین ڈائریکٹوریٹ برائے بچوں، نوجوانوں اور خاندانی معاملات کی ویب سائٹ پر خاندانی بہبود دفاتر کی ایک فہرست