Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

خواتین کے لئے قانونی مشورہ (JURK) کیا ہے؟

JURK logo

کیا آپ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اپنے حقوق جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو آپ خواتین کے لئے قانونی مشورہ (JURK) سے رابطہ کر سکتی ہیں۔

JURK خواتین کے لئے مفت قانونی معاونت کی خدمت ہے۔ تنظیم مدد فراہم کرتی ہے تاکہ آپ متعدد قانونی دائرہ کار میں چیزوں کو خود سے منظم کر سکیں۔ مثال کے طور پر، آپ یہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں کہ تشدد سے متاثر ہونے کی صورت میں آپ کے حقوق کیا ہیں ساتھ ہی فوجداری اذیت کے معاوضہ کی درخواست کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔

JURK فراہم کرتا ہے:

  • مخصوص کیسز میں قانونی مدد
  • حقوق کے بارے میں معلومات
  • لیکچرز

JURK سے رابطہ کرنے کے بارے میں یہ فلم دیکھیں:

 

JURK پورے ناروے میں استفسارات کے لئے کھلا ہے۔ آپ JURK سے فون کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں اگر آپ چاہیں تو اوسلو میں JURK کے دفاتر کا دورہ کر سکتے ہیں۔ رابطے کی معلومات، کھلنے کے اوقات اور آپ اپنا کیس درج کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات  JURK کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ JURK کے عملے کا فریضہ رازداری برقرار رکھنا ہے اور آپ کی اجازت کے بغیر آپ کے بارے میں دوسروں سے کسی معلومات کا اشتراک کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے، ماسوائے کہ اگر کسی کو چوٹ یا نقصان پہنچنے کا کوئی منڈلاتا خطرہ موجود ہو۔ اگر ضروری ہو تو JURK ایک ترجمان فراہم کر سکتا ہے۔

JURK کو سرکاری فنڈنگ موصول ہوتی ہے اور اسے قانونی پریکٹیشنرز اور تجربہ کار قانون کے طلباء چلاتے ہیں۔

رابطہ

ٹیلی فون: 22 84 29 50

پتہ: Skippergata 23, 0154 Oslo.

JURK کی ویب سائٹ: jurk.no

ای-میل: post-mottak@jurk.no