Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

کیا آپ کو کبھی تشدد یا اصتحصال کا نشانہ بنایا گیا ہے؟ خاندان کی صلاح کا دفتر مدد کر سکتا ہے

 کیا گھر میں بہت زیادہ بحث اور انتشار ہوتا ہے؟ کیا آپ کا ازدواجی ساتھی متشدد ہے یا کبھی آپ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے؟ کیا آپ نے اپنے والدین کے درمیان تشدد دیکھا ہے؟ اگر ایسا ہے، تو آپ خاندان کی صلاح کے دفتر سے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

خاندان کی صلاح کے دفاتر مشکلات، تنازعات یا بحرانوں کا سامنا کرنے والے جوڑوں اور خاندانوں کو مفت مدد اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ خاندان کی صلاح کے دفاتر غصہ اور تشدد کے مسائل پر کام کرتے ہیں، مثلاً۔ بعض دفاتر تشدد کے شکار اور/یا تشدد کے مرتکبین افراد کو انفرادی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

آپ اپنے سب سے نزدیکی خاندان کی صلاح کے دفتر سے رابطہ کر کے پیشگی طے شدہ ملاقات کا وقت لے سکتے ہیں یا اس بارے میں معلومات موصول کر سکتے ہیں کہ خاندان کی مشاورت کا دفتر آپ کی کس طرح مدد کر سکتا ہے۔  مصروفیت کے اوقات کے دوران بچوں والے خاندانوں کو ترجیح دی جائے گی۔

خاندان کی صلاح کے دفاتر میں فراہم کردہ خدمات مختلف ہوتی ہیں اور ان پر مشتمل ہو سکتی ہیں

  • جوڑوں کی تھیراپی، خاندان کی تھیراپی،
  • غصے کے انتظام کے کورس اور والدین کے لیے غصے کے انتظام کی رہنمائی
  • علیحدگی اور تعلقات کے ٹوٹنے کی صورت میں ثالثی، والدین کے تعاون اور ملاقات کے حقوق سلسلے میں مدد
  • والدین کی صلاح اور تعلقات کے مختلف پروگرام

 

خاندان کی صلاح کے دفاتر میں موجود عملے کے افراد میں ماہر نفسیات، تعلیمی ماہرین اور خاندانی تھیراپی میں ماہر سماجی کارکنان شامل ہوتے ہیں۔ عملہ رازداری کا پابند ہے اور اس وجہ سے اسے زندگی اور صحت کے لیے خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں ہونے کے علاوہ یا آپ کی اجازت کے بغیر دوسروں کے ساتھ آپ سے متعلق کسی بھی معلومات کا اشتراک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اگر خاندان کی صلاح کا دفتر آپ کو ضروری مدد فراہم نہیں کر پاتا ہے، تو آپ کو دوسری ایجنسی پر جانے کا مشورہ دیا جا سکتا ہے۔ خاندان کی صلاح کے دفاتر ضروری ہونے پر ترجمان فراہم کر سکتے ہیں۔

خاندان کی صلاح کے زیادہ تر دفاتر سرکاری ہیں اور یہ بچوں، نوجوانو اور عائلی امور کے لیے ناروے کی نظامت (Bufetat) کا حصہ ہیں۔ خاندان کی صلاح کے دیگر دفاتر کلیسائی ٹرسٹ کی ملکیت ہیں اور (Bufetat) کے ساتھ آپریٹنگ معاہدے میں ہیں۔ صارفین کے عقیدے اور مذہب سے قطع نظر خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔


dinutvei.no پر خاندان کی صلاح کا مقامی دفتر تلاش کریں

نارویجن نظامت برائے بچوں، نوجوانوں اور خاندانی امور کی ویب سائٹ پر خاندانی صلاح کے دفاتر کی فہرست

KORONAKRISEN – HJELP VED VOLD OG OVERGREP

Døgnåpne tjenester:

Er du voksen og trenger selv hjelp eller ønsker å hjelpe en annen voksen?

Er du bekymret for et barn eller trenger hjelp i omsorgen for barn?

På nettsidene våre finner du oversikt også over andre hjelpetilbud. Det varierer hva de ulike tjenestene kan tilby i øyeblikket. Vi anbefaler deg likevel å ta kontakt og sjekke ut hvilken hjelp du kan få. Spørsmål- og svartjenesten på dinutvei.no er også åpen.