Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

رہنما دوست کیا ہے؟ (Ressursvenn)

Du kan snakke med en ressursvenn om vold i nære relasjoner.

کیا آپ جلد ہی کسی بحران پناہ گاہ کو چھوڑ رہے ہیں؟ کیا آپ کسی تشدد کرنیوالے ساتھی سے قطع تعلق کے بعد تنہا اور بنا صحبت یا کھویا ہوا محسوس کر رہے ہیں؟ ایک رہنما دوست نئی زندگی شروع کرنے کے ابتدائی نازک مرحلے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

بدقسمتی سے، گھریلو تشدد کے بہت سے متاثرین تشدد کرنے والے سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی اور چارہ نہیں ہوتا۔

جب آپ متشدد ساتھی سے تعلق ختم کر لیتے ہیں اور بالآخر اپنی بحران پناہ گاہ سے چلے جاتے ہیں تو رہنما دوست سروس آپ کے لئے دستیاب ہے۔ اگر آپ کسی پناہ گاہ میں نہیں رہے ہیں لیکن رہنما دوست چاہتے ہیں، تو پناہ گاہ کو پہلے آپ کی صورتحال کی خطرہ کی تشخیص لازمی بنانی ہوگی۔

رہنما دوست سے مراد مشکل وقت میں مدد کا ایک ذریعہ اور ایک ساتھی دوست کا ہونا ہے۔ آپ اور آپ کے رہنما دوست کے مابین تعلقات بالکل دو برابر شراکت داروں کی طرح محسوس ہونے چاہئیں۔ اس خدمت کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ تشدد کا شکار متاثرین تشدد کرنیوالے ساتھی کے پاس واپس نہ جائیں۔ ایک رہنما دوست کو بارہ مہینوں تک تفویض کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ آپ اس شخص کے پاس واپس نہ جائیں جس نے آپ سے بدسلوکی کی ہے۔ رہنما دوست آپ سے مہینے میں دو سے چار مرتبہ ملاقات کر سکے گا۔

رہنما دوستیں وہ رضاکار خواتین ہیں جنہیں صدمہ، قریبی تعلقات میں تشدد، رازداری اور حدود طے کرنے جیسے کاموں میں تربیت فراہم کی گئی ہے۔ رہنما دوست نارویجین زبان بولتے ہیں لیکن کچھ انگریزی بھی بول سکتے ہیں۔ کچھ معاملات میں، یہ خدمت دوسری زبانوں میں بھی فراہم کی جا سکتی ہے۔

اس اسکیم کو ناروے بھر میں، نارویجین خواتین کی صحت عامہ ایسوسی ایشن (Norske Kvinners Sanitetsforening, N.K.S.) کی مقامی شاخوں کی طرف سے، N.K.S. کے مقامی بحران پناہ گاہوں اور مرکزی دفاتر کے ساتھ قریبی تعاون سے مربوط کیا جاتا ہے۔ اگر آپ رہنما دوست چاہتے ہیں، تو اپنی پناہ گاہ کو نارویجین خواتین کی صحت عامہ ایسوسی ایشن کی مقامی شاخ سے رابطہ کرنے کا کہیں۔

 

نارویجین بحران کی پناہ گاہیں یہاںدرج کی گئی ہیں اور N.K.S. کی مقامی شاخیں یہاں درج کی گئی ہیں۔

آپ N.K.S. کی ویب سائٹ پر رہنما دوستوں کے بارے میں مزید پڑھ سکتے ہیں اور یہ بھی کہ ناروے میں یہ خدمت کہاں فراہم کی جاتی ہے۔