Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

جنسی استحصال کے متاثرین کے لئے ہیلپ لائن – 800 57 000

جنسی استحصال کے متاثرین کے لئے ہیلپ لائن (Hjelpetelefonen for seksuelt misbrukte) بچوں اور بڑوں کے لئے ٹیلیفون سروس ہے۔

جنسی استحصال کے متاثرین کے لئے ٹیلیفون ہیلپ لائن پورے ناروے کا احاطہ کرتی ہے، یہ مفت ہے اور 24/7 کھلی رہتی ہے۔ رشتہ دار اور عوامی شعبے کے پیشہ ورانہ افراد بھی مشورے اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

آپ مدد، مشورے اور سوالوں کے جوابات حاصل کر سکتے ہیں، یا اگر آپ کو آپ کی بات سننے والے کسی فرد کی ضرورت ہو تو تب بھی آپ کال کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے رہنے کی جگہ کے قریب موجود دیگر خدمات کا پتہ لگانے کے لئے بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

“ہیلپ لائن کا عملہ SMISO ویسٹ فولڈ (زنائے محرم اور جنسی زیادتی کے متاثرین کے لئے امدادی مرکز) میں کام کرتا ہے”

اگر آپ ترجیح دیں، تو آپ ہیلپ لائن پر گمنام طور پر کال کر سکتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنا نام بتانے کی ضرورت نہیں ہے، یا کوئی اور نام بتا سکتے ہیں۔ عملہ نارویجین زبان بولتا ہے۔ مدد انگریزی میں بھی دستیاب ہے۔

ہیلپ لائن کا عملہ SMISO ویسٹ فولڈ (زنائے محرم اور جنسی زیادتی کے متاثرین کے لئے امدادی مرکز) میں کام کرتا ہے اور وہ جنسی استحصال کے متاثرین کو جواب دینے میں تجربہ کار ہوتے ہیں۔

رازداری کو برقرار رکھنا عملے کا فریضہ ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کی ذاتی معلومات کو صرف آپ کی رضامندی سے ہی، یا اگر کوئی انتہائی خطرہ ہو تو، کسی تیسرے فریق کو ظاہر کر سکتے ہیں۔

اس ہیلپ لائن کو بچوں، نوجوانوں اور خاندانی معاملات کے نارویجین ڈائریکٹوریٹ کے تحت SMISO ویسٹ فولڈ چلا رہی ہے۔

رابطہ کی معلومات

ٹیلیفون ہیلپ لائن 800 57 000

ہیلپ لائن ویب سائٹ

KORONAKRISEN – HJELP VED VOLD OG OVERGREP

Døgnåpne tjenester:

Er du voksen og trenger selv hjelp eller ønsker å hjelpe en annen voksen?

Er du bekymret for et barn eller trenger hjelp i omsorgen for barn?

På nettsidene våre finner du oversikt også over andre hjelpetilbud. Det varierer hva de ulike tjenestene kan tilby i øyeblikket. Vi anbefaler deg likevel å ta kontakt og sjekke ut hvilken hjelp du kan få. Spørsmål- og svartjenesten på dinutvei.no er også åpen.