ریڈ کراس ہیلپ لائن غیرت سے متعلق تشدد کی مختلف اشکال کے بارے میں مشورہ دیتی ہے مثلاً:
- شادی کرنے سے متعلق دباؤ
- آپ کے قریبی افراد کی جانب سے شدید قابو
- آپ کی مرضی کے خلاف غیر ملک میں چھوڑ دینے کا خدشہ
- خواتین کے ختنہ جو پہلے ہی ہو چکی ہیں، یا جہاں اس کے ہونے کا خطرہ ہو
- خاندانی تنازعات
ریڈ کراس ہیلپ لائن کے بارے میں ایک فلم دیکھیں:
ریڈ کراس ہیلپ لائن کی طرف سے ان لوگوں کو معلومات اور مشورہ پیش کیا جاتا ہے:
- جو دوستوں اور تعلقات والوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں
- والدین جو نئی تہذیب میں اپنے بچوں کی پرورش کو دشوار کن سمجھتے ہیں
- صحت اور معاونت کی خدمات میں عملہ یا دوسرے افراد جو اپنے کام میں غیرت سے متعلق تشدد سہنے والے لوگوں کا سامنا کرتے ہیں
ریڈ کراس ہیلپ لائن کو چلانے والا عملہ آپ کی دیگر معاونت کی خدمات سے رابطہ کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
آپ گمنام رہ سکتے ہیں، یعنی آپ کو اپنا نام دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ عملہ جو ریڈ کراس ہیلپ لائن کو سنبھالتا ہے رازداری کا پابند ہوتا ہے جسکا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ آپکے بارے میں یا آپکی رضامندی کے بغیر دوسروں کو معلومات نہیں دینگے۔
آپ info.tvangsekteskap@redcross.no پر ای میل بھی بھیج سکتے ہیں، یا Facebookکے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں۔
رابطہ
ای-میل: info.tvangsekteskap@redcross.no
جبری شادی، خاتون ختنہ اور منفی سماجی کنٹرول کے بارے میں ریڈ کراس ہیلپ لائن۔