غصے کو منظم کرنے کے پروگرام آپ کو سکھاتے ہیں کہ غیر صحتمند طرزعمل کو صحتمند طرزعمل سے تبدیل کر کے اپنے غصے پر مثبت اور تعمیری انداز میں کیسے قابو پایا جائے۔
سیفر فاؤنڈیشن میں، آپ ذاتی طور پر یا ویڈیو کال کے ذریعے، کسی بھی مشیر سے انفرادی طور پر بات کر سکتے ہیں۔ اس فاؤنڈیشن کے اوسلو، ویسٹرالین اور لوفوٹین میں دفاتر ہیں۔ آپ مدد حاصل کر سکتے ہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ ملک میں کہاں رہتے ہیں۔
آپ کو مجموعی لاگت کا صرف معمولی حصہ ادا کرنا ہوگا۔
آپ کس سے بات کر سکتے ہیں؟
عملہ نارویجین زبان بولتا ہے۔ آپ انگریزی میں بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ فاؤنڈیشن کے لئے کام کرنے والے افراد صحت یا سماجی نگہداشت کے پس منظر کے حامل ہوتے ہیں۔ رازداری برقرار رکھنا عملے کا فریضہ ہے اور اس لئے ماسوائے اگر کوئی فوری، جان لیوا صورتحال نہ ہو آپ کی پیشگی رضامندی کے بغیر دوسروں کے ساتھ آپ کے بارے میں کسی بھی معلومات کا اشتراک کرنے سے منع کیا جاتا ہے۔
دیگر خدمات
غصے کو منظم کرنے کے پروگرام کے علاوہ، سیفر فاؤنڈیشن یہ بھی فراہم کرتی ہے:
- ہراسگی، بدسلوکی اور تشدد (اسکولوں اور دیگر عوامی مقامات پر) سے متعلق کورسز اور لیکچرز۔
- صحت اور سماجی نگہداشت کے شعبوں کے لئے کورسز اور رہنمائی۔
- مقامی حکام اور دیگر تنظیموں کا مشورہ۔
- معالجین اور دیگر امدادی کارکنان کے لئے خصوصی مہارت کے کورسز۔
خدمات کی فراہمی ملک گیر ہے۔
سیفر فاؤنڈیشن ایک نجی فاؤنڈیشن ہے، جو نجی اور سرکاری شعبوں دونوں کی مالی اعانت پر انحصار کرتی ہے۔
رابطہ کی معلومات
ٹیلیفون: 23 23 05 10
ای میل: post@tryggere.no
سیفر فاؤنڈیشن ویب سائٹ: http://tryggere.no/