Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

Slettmeg.no کیا ہے؟

ung jente i et mørkt rom fremfor en bærbar pc

اگر آپ کے بارے میں آن لائن تصاویر، فلمیں یا معلومات موجود ہیں جسے آپ ختم کرانا چاہتے ہیں، تو آپ Slettmeg.no پر مشورے اور معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔

Slettmeg.no ان لوگوں کے لئے ایک مشورہ اور رہنمائی کی خدمت ہے جنہیں لگتا ہے کہ کوئی آن لائن مواد خلاف قانون یا ان کے لئے باعث توہین ہے۔

خدمت مفت ہے اور یہ درج ذیل میں آپ کی مدد کر سکتی ہے

  • آپ کے بارے میں ناپسندیدہ معلومات شائع کرنے کے ذمہ دار فرد(افراد) کے ساتھ رابطہ کرنا
  • ان افراد سے رابطہ کرنا جو ان ویب صفحات کے مالک ہیں/اسے چلاتے ہیں جن میں معلومات موجود ہے
  • تکنیکی مدد دینا اور ناپسندیدہ معلومات ہٹانے کے بہترین طریقے پر مشورہ دینا

ویب سائٹ پر مضامین، ہدایات اور رہنما کتابچے بھی موجود ہیں جو آپ کو معلومات کو حذف کرنے کے طریقوں سے متعلق مفید مشوروں کی پیشکش کرتے ہیں۔

Slettmeg.no ای میلز اور ٹیلیفون کالز کے ساتھ ساتھ ان کے رابطہ فارم یا سوشل میڈیا کے ذریعہ جواب دیں گے۔

Slettmeg.no پر کام کرنے والا عملہ سلامتی کی معلومات کے بارے میں علم کا حامل ہے اور انتہائی تجربہ کار ہے۔ Slettmeg.no ٹیلیا سونیرا کے ساتھ تعاون سے کام کرتی ہے اور نارویجین سینٹر برائے انفارمیشن سیکیورٹی (NorSIS) کے ذریعہ فراہم کردہ خدمات میں سے ایک ہے۔

رابطہ

Slettmeg.no

ٹیلی فون: 911 29 39

ای-میل: hjelp@slettmeg.no or رابطہ فارم