Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

کیا آپ کو کبھی تشدد یا اصتحصال کا نشانہ بنایا گیا ہے؟ Hjelpetelefonen کیا فراہم کر سکتا ہے؟

کیا آپ کسی مشکل صورت حال میں ہیں؟ پھر آپ Hjelpetelefonen کے مفت نمبر 123 116 پر کال کر سکتے ہیں۔

Hjelpetelefonen کسی بھی ایسے شخص کے لئے ایسی خدمت ہے جس کو کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہو۔ Hjelpetelefonen چوبیس گھنٹے دستیاب ہے۔ آپ گمنام رہ سکتے ہیں، یعنی آپ کو اپنا نام دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ Hjelpetelefonen سے رابطہ کر سکتے ہیں اگر آپ کے پاس سوالات ہوں یا آپ کو کسی قریب رشتہ میں تشدد، استحصال یا بے توجہی کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کو اپنے علاقہ میں دوسرے خدمات کا پتہ لگانے میں کے لئے بھی مدد مل سکتی ہے۔

Hjelpetelefonen کسی بھی ایسے شخص کے لئے ایسی خدمت ہے جس کو کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہو۔ Hjelpetelefonen چوبیس گھنٹے دستیاب ہے۔

عملے کے وہ افراد جو فون کو سنبھالتے ہیں مستقل ملازمت والے صلاح کار ہوتے ہیں جنہیں پیشہ ورانہ تربیت اور رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔ عملہ رازداری کا پابند ہے اور اس وجہ سے اسے زندگی اور صحت کے لیے خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں یا آپ کی اجازت کے بغیر دوسروں کے ساتھ آپ سے متعلق کسی بھی معلومات کا اشتراک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ عملہ ناروے زبان میں بات کرتا ہے۔ مدد انگریزی میں بھی پیش کی جا سکتی ہے۔

116 123 ایک مشترکہ یورپی ہیلپ لائن نمبر ہے۔ اسکا مطلب یہ ہے کہ EU/EEA کے اندر اس نمبر کو ملا کر آپ جس ملک میں مقیم ہیں اس ملک میں مدد کی خدمت سے جڑ جائیں گے۔ اگر آپ کسی غیر ملک میں ہیں لیکن ناروے میں Hjelpetelefonen کو رنگ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو 0047 91 116 123 پر کال کرنا ہوگا۔ اس صورت میں آپ کی رکنیت کے لئے عام موبائل کی قیمت ہی لگے گی۔

اگر آپ کو کال کرنے کے بجاۓ کسی مشیر کو لکھنا زیادہ پسند ہے تو آپ Hjelpetelefonen کی آن لائن خدمت sidetmedord.no کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ خدمت مفت ہے آپ کو 48 گھنٹوں کے اندر جواب ملے گا۔

Hjelpetelefonen کو Mental Helse کی طرف سے چلایا جاتا ہے اور نارویجین ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ (Norwegian Directorate of Health) کی طرف سے اسکی فنڈنگ ہوتی ہے۔


ٹیلی فون: 116 123

sidetmedord.no

(صرف ناروی)

Hjelpetelefonen کی ویب سائٹ

(صرف ناروی)