Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

رشتہ داروں کے لیے مشاورتی مراکز کیا ہیں؟

veiledningssenter pårørende

مشاورتی مراکز ان لوگوں کو مشاورتی خدمات فراہم کرتے ہیں جن کا تعلق ایسے لوگوں سے ہے جو منشیات کے استعمال، ذہنی صحت کے مسائل سے نبردآزما یا جیل میں ہیں۔

نشہ آور مواد یا ذہنی بیماری میں مبتلا فرد کا رشتہ دار ہونے سے مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے اور روزمرہ کی زندگی متاثر ہو سکتی ہے۔ مایوسی، اضطراب، خوف، ندامت اور غیر یقینی صورتحال عام رد عمل ہیں۔

اگر آپ اس طرح کی صورتحال میں ہیں، تو آپ نارویجن ویمن پبلک ہیلتھ ایسوسی ایشن (N.K.S) مشاورتی مرکز کا رخ کرسکتے ہیں۔ مشاورتی مراکز بالغوں، بچوں اور نوجوانوں، نیز شادی شدہ جوڑوں اور خاندانوں کو مشاورت کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ آپ کو حوالہ کی ضرورت نہیں ہے، سروس مفت ہے اور انتظار کے اوقات مختصر ہیں۔ جب آپ کسی پناہ گاہ سے رابطہ کرتے ہیں، تو آپ گمنام رہ سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو یہ ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ آپ کون ہیں۔

مشاورتی مراکز رشتہ داروں کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟

مراکز پیش کرتے ہیں:

  • انفرادی کلائنٹس، شادی شدہ جوڑے یا خاندان کے لیے فون پر یا پھر ذاتی طور پر بات چیت
  • انفرادی طور پر یا گروپوں میں بچوں اور نوعمروں کا فالو اپ
  • سیکھانا، زندگی کے مشکل حالات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر کورسز، لیکچرز وغیرہ۔
  • مختلف معاونتی خدمات کے ساتھ مل کر کام کرنا

 

مشاورتی مراکز میں کام کرنے والے عملے کے پاس اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ مہارت اور مشاورت فراہم کرنے میں وسیع تجربہ ہے۔

تمام عملے کا فریضہ رازداری کو برقرار رکھنا ہے اور اسی لیے انہیں آپ کے متعلق دوسروں سے کسی معلومات کا اشتراک کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے، ماسوائے اگر آپ نے منطوری دی ہو یا کسی کو چوٹ/نقصان پہنچنے کا کوئی فوری خطرہ درپیش ہو۔

آپ مشاورتی مراکز کے بارے میں N.K.S کی اپنی ویب سائٹ پر مزید پڑھ سکتے ہیں۔

ملک کے تمام خطوں میں مشاورتی مراکز قائم ہیں۔

رابطے کی تفصیلات

آپ اپنے قریبی مشاورتی مرکز کی تفصیلات یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

 

اس متن کو dinutvei.no کے ایڈیٹوریل بورڈ کی طرف سے تحریر کیا گیا۔

ذرائع

نارویجین ویمین پبلک ہیلتھ ایسوسی ایشن