خدمت کے بارے میں
جنسی زیادتی کے متاثرین کے لیے ٹیلیفون ہیلپ لائن پورے ناروے کا احاطہ کرتی ہے، یہ مفت ہے اور 24/7 کھلی رہتی ہے۔ رشتہ داروں اور عوامی شعبے سے پیشہ ورانہ افراد بھی مشورے اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
آپ مدد، مشورہ اور اپنے سوالات کے جوابات حاصل کر سکتے ہیں، یا اگر آپ کو صرف کسی سننے والے کی ضرورت ہو تو آپ تب بھی کال کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے گھر کے قریب دیگر معاونتی خدمات تلاش کرنے میں بھی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔
فون کا جواب دینے والا عملہ ویسٹ فولڈ میں زنائے محرم اور جنسی حملے کے متاثرین کے مرکز میں کام کرتا ہے
آپ کس سے بات کر سکتے ہیں؟
ہیلپ لائن کا عملہ ویسٹ فولڈ میں زنائے محرم اور جنسی حملے کے متاثرین کے لیے مرکز میں کام کرتا ہے اور وہ جنسی استحصال کے متاثرین کو جواب دینے میں تجربہ کار ہوتے ہیں۔
اگر آپ ترجیح دیں، تو آپ ہیلپ لائن پر گمنام رہ کر کال کر سکتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنا نام بتانے کی ضرورت نہیں ہے، یا کوئی اور نام بتا سکتے ہیں۔ عملہ نارویجن بولتا ہے۔ مدد انگریزی میں بھی دستیاب ہے۔
رازداری کا فریضہ
عملے کا فریضہ رازداری کو برقرار رکھنا ہے اور اسی لیے انہیں آپ کے متعلق دوسروں سے کسی معلومات کا اشتراک کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے، ماسوائے اگر آپ نے منطوری دی ہو یا کسی کو چوٹ/نقصان پہنچنے کا کوئی فوری خطرہ درپیش ہو۔
یہ ہیلپ لائن ناروے کے ڈائریکٹوریٹ برائے بچوں، نوجوانوں اور خاندانی معاملات کی جانب سے ویسٹ فولڈ میں زنائے محرم اور جنسی حملے کے متاثرین کے لیے مرکز کی جانب سے چلائی جاتی ہے۔
رابطے کی تفصیلات
ٹیلیفون: 800 57 000