Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

جبری شادی، خاتون کا ختنہ اور منفی سماجی کنٹرول سے متعلق ریڈ کراس ہیلپ لائن کیا ہے؟

Røde Kors-telefonen om tvangsekteskap, kjønnslemlestelse og negativ sosial kontroll

کیا آپ کے اہل خانہ میں سے کوئی یہ فیصلہ کرنا چاہتا ہے کہ آپ کو کس سے شادی کرنی چاہئیے؟ کیا آپ کو خاتون کے ختنے کا شکار ہونے کا اندیشہ ہے؟ جبری شادی اور خواتین کے ختنے سے متعلق ریڈ کراس ہیلپ لائن آپ کو مشورہ دے سکتی ہے کہ آپ ان حالات کے ساتھ کیسے نمٹیں۔

ریڈ کراس ہیلپ لائن کیا مدد فراہم کرتی ہے؟

ریڈ کراس ہیلپ لائن غیرت پر مبنی تشدد کی مختلف صورتوں کے بارے میں صلاح دیتی ہے جیسے کہ:

  • شادی کرنے سے متعلق دباؤ
  • آپ کے قریب ترین لوگوں سے مضبوط دباؤ (منفی سماجی دباؤ)
  • آپ کی مرضی کے خلاف غیر ملک میں چھوڑ دیے جانے کا خدشہ
  • خواتین کے ختنے جو پہلے ہی ہو چکے ہیں، یا جہاں اس کے ہونے کا خطرہ ہو
  • خاندانی تنازعات

ریڈ کراس ہیلپ لائن درج ذیل لوگوں کو معلومات اور مشورہ بھِی پیش کرتی ہے:

  • جو دوستوں اور جاننے والوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں
  • والدین جو نئی تہذیب میں اپنے بچوں کی پرورش کو دشوار کن سمجھتے ہیں
  • صحت اور معاونت کی خدمات میں عملہ یا دوسرے افراد جنہیں اپنے کام میں غیرت پر مبنی تشدد سہنے والے لوگوں سے سامنا ہوتا ہے

ریڈ کراس ہیلپ لائن کو چلانے والا عملہ دیگر معاونت کی خدمات سے رابطہ کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

ریڈ کراس ہیلپ لائن کے بارے میں ایک فلم دیکھیں:

 

گمنام طور پر کال کریں

آپ گمنام رہ سکتے ہیں، یعنی آپ کو اپنا نام بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ریڈ کراس ہیلپ لائن پر کام کرنے والا عملہ رازداری کا پابند ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کی رضامندی کے بغیر دوسروں کو معلومات نہیں دیں گے۔

آپ info.tvangsekteskap@redcross.no پر ای میل بھیج سکتے ہیں، یا Facebook کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔

رابطہ کی معلومات

ٹیلیفون ‎+47 815 55 201

ای میل: info.tvangsekteskap@redcross.no

جبری شادی، خاتون ختنہ اور منفی سماجی کنٹرول سے متعلق ریڈ کراس ہیلپ لائن