LPP دماغی صحت کے اندر کے تیمار داروں کا غیر منافع بخش اور صارف تنظیم ہے جو صرف تیمار داروں کے لئے کام کرتی ہے اور پورے ناروے میں اسکی مقامی ٹیمیں موجود ہیں۔ اوسلو میں تیمار داروں کے مرکز کے ساتھ تعاون میں LPP کا تیمار داروں کے لئے قومی ہیلپ لائن ہے۔ LPP ایک چیٹ سروس بھی چلاتی ہے جہاں آپ مفت رہنمائی اور مدد موصول کر سکتے ہیں۔ آپ چاہیں تو گمنام رہ سکتے ہیں۔
lpp.no کی ویب سائٹ میں ایک نالج بنک ہے جس میں تیمار داروں اور تیمار داروں کے کردار کے بارے میں حقوق، اشاعت، تحقیق، قانون سازی اور معلومات موجود ہیں۔ ویب سائٹ کی جانب سے ”بالکل پوچھیں!“ پیش کی جاتی ہے جو کہ تیمار داروں اور مریضوں کے لئے ایک چھوٹا کتابچہ ہے جو آپ کی مدد صحیح سوالات کرنے اور صحت کی خدمت کے ساتھ آپ کا واسطہ پڑنے پر اہم معلومات حاصل کرنے میں کر سکتا ہے۔