Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

ذہنی صحت میں نگہداشت کاروں کے لئے نیشنل ایسوسی ایشن (LPP) کیا ہے؟

Landsforeningen for Pårørende innen Psykisk helse Logo

تشدد کا شکار ہونے کی وجہ سے دماغی صحت کی نگہداشت کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ اگر آپ رشتہ دار یا نگہداشت کار ہیں، تو آپ ذہنی صحت میں نگہداشت کاروں کے لئے نیشنل ایسوسی ایشن (Landsforeningen for Pårørende innen Psykisk helse, LPP) سے مشورہ اور مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

LPP ایک قومی مفاد اور ذہنی صحت میں رشتہ داروں اور نگہداشت کاروں کے لئے صارف تنظیم ہے۔ LPP رشتہ داروں اور نگہداشت کاروں کے لئے خصوصی طور پر کام کرتی ہے اور پورے ناروے میں  مقامی انجمنیں  رکھتی ہے۔  اوسلو میں رشتہ دار اور نگہداشت کار سینٹر  کے تعاون سے LPP نے  رشتہ داروں اور نگہداشت کاروں کے لئے قومی ہیلپ لائن قائم کی ہوئی ہے۔ LPP ایک چیٹ سروس بھی چلاتی ہے جہاں سے آپ مفت رہنمائی اور معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ترجیح دیں تو آپ گمنام رہ سکتے ہیں۔

ویب سائٹ (lpp.no) میں ایک  علم بینک بھی ہے جہاں آپ حقائق، اشاعتیں، تحقیق، قانون سازی اور رشتہ داروں اور نگہداشت کاروں اور ذہنی صحت میں ان کا کردار کے بارے میں دیگر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ علم بینک میں آپ کو “Bare spør!” بھی ملے گا، جو رشتہ داروں، نگہداشت کاروں اور مریضوں کے لئے ایک چھوٹا دستی کتابچہ ہے جو آپ کی صحت کی خدمات کے ساتھ رابطہ کرنے پر درست قسم کے سوالات پوچھنے اور مفید معلومات تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

رابطہ

LPP کی ویب سائٹ

رشتہ داروں اور نگہداشت کاروں کے لئے ہیلپ لائن: +47 22 49 19 22

چیٹ سروس