Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

کیا آپ تشددانہ رجحانات رکھتے ہیں؟ مردوں کی ہیلپ لائن کون سی خدمات کی پیشکش کرتی ہے؟

Tankefull mann sitter i vinduskarm

کیا آپ اپنے جارحانہ پن اور بدسلوک رجحانات سے جدوجہد کر رہے ہیں، یا آپ کو خوف ہے کہ آپ تشدد سے کام لے سکتے ہیں؟ ہیلپ لائن تشدد کے ساتھ جدوجہد کرنے والے مردوں کی کال موصول کرتی ہے۔

مردوں کی ہیلپ لائن (Mannstelefonen) مردوں کے لئے اصلاحی – ذریعہ مرکز سے وابستہ ہے۔ مردوں کی ہیلپ لائن پر کالوں کا جواب کسی ایسے شخص کے ذریعہ دیا جاتا ہے جس سے آپ بیشتر مسائل، بشمول تشدد یا جنسی حملہ یا بدسلوکی، پر بات کر سکتے ہیں۔ رضاکارانہ ہیلپ لائن کے عملے کو تکلیف میں موجود کال کرنے والوں کو مشورہ دینے کے لئے تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

آپ تعلقات کے مسائل، طلاق اور بچوں کو تحویل میں لینے یا دورے کے حقوق سے متعلق مسائل، گھریلو تشدد یا بدسلوکیاں، جو آپ جھیل رہے ہیں، اکیلا پن، تنہائی اور تنازعات، یا آپ جن دیگر حالات سے لڑ رہے ہیں کے بارے میں بھی بات کر سکتے ہیں۔ کالوں کا جواب دینے والا ہیلپ لائن کا عملہ رازداری کو برقرار رکھنے کا فریضہ رکھتا ہے۔

“مردوں کی ہیلپ لائن ناروے کی سب سے قدیم ٹیلیفون ہیلپ لائن سروس ہے جو خاص طور پر مردوں کے لئے ہے۔ ہیلپ لائن تشدد کے ساتھ جدوجہد کرنے والے مردوں کی کال موصول کرتی ہے۔”

ہیلپ لائن آپ کی پریشانیوں کو دور کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے، اور انہیں ایک نئے تناظر میں ڈال سکتی ہے۔

اگر آپ کو مزید ماہرانہ مدد کی ضرورت ہو، تو ہیلپ لائن کا عملہ آپ کو مشورہ دے گا کہ اور کس سے رابطہ کرنا ہے۔

اگر آپ کو دن کے اوقات میں کسی سے فوری طور پر بات کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے، یعنی مردوں کی ہیلپ لائن کے شام کو کھلنے کے اوقات کے علاوہ، تو مردوں کے لئے اصلاح – ذریعہ مرکز سے 22 34 09 50 پر کال کریں۔ وہ آپ سے بات کرنے کے لئے وقت نکالنے کے لئے بھرپور کوشش کرتے ہیں۔

عملہ نارویجین زبان بولتا ہے۔ مدد انگریزی میں بھی دستیاب ہے۔

رابطہ کی معلومات

مردوں کی ہیلپ لائن 22 34 09 60 پیر سے جمعہ، شام 5 بجے – شام 8 بجے (سرکاری تعطیلات کی اکثریت کے علاوہ)۔

مردوں کی ہیلپ لائن ویب سائٹ