Dinutvei.no کا مقصد ان کی مدد کرنا ہے:
- جو لوگ جنسی استحصال یا کسی قریبی رشتے میں تشدد کا سامنا کرتے ہیں یا جنہوں نے سامنا کیا ہے۔
- جو لوگ دوسروں کو تشدد یا بدسلوکی کا سامنا کراتے ہیں۔
- خاندان، دوست اور دیگر افراد جو خیال رکھتے ہیں اور انہیں مدد اور مشورے کی ضرورت ہے۔
- پیشہ ورانہ افراد اور تنظیمیں۔
ویب سائٹ بڑے افراد کو ان کی مطلوبہ مدد فراہم کرتی ہے اور اس میں بچے اور 16 سال سے کم عمر نوجوان افراد شامل نہیں ہیں۔ تاہم ہم یہ توقع کرتے ہیں کہ کچھ کم عمر افراد بھی ہماری معلومات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اگر آپ بچے یا ایک نوجوان فرد ہیں یا بچوں یا نوجوان افراد سے متعلق کوئی سوالات ہیں، تو ہم 1>ung.no ویب سائٹ (صرف نارویجین زبان میں) یا 116 111 بچوں اور نوجوانوں کیلئے ایمرجنسی ہاٹ لائن (متعدد زبانوں میں دستیاب) کی سفارش کرتے ہیں۔
آپ dinutvei.no پر کیا تلاش کر سکیں گے؟
ہم ہر کسی فرد کی صنف، عمر، نسلیت، فعلی صلاحیت اور سیاسی یا مذہبی حیثیت سے قطع نظر اس کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کو مفید معلومات اور جدید ترین مہارت موصول ہوگی۔
- no ملک بھر کی تمام مدد کی خدمات کی فہرست بندی کرتا ہے اور ان کی وضاحت کرتا ہے۔
- ہم مشورہ اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
- ہم تشدد اور بدسلوکی سے متعلق کلیدی مسائل کے بارے میں معلومات کا اشتراک کرتے ہیں۔
- آپ ہم سے گمنام رہتے ہوئے سوالات پوچھ سکتے ہیں۔
آن لائن سوال و جواب کی خدمت
کیا آپ کے جنسی استحصال یا قریبی رشتوں میں تشدد کے بارے میں کوئی سوالات ہے؟ آپ ہماری آن لائن سوالات اور جوابات خدمت میں ہم سے گمنام طور پر پوچھ سکتے ہیں۔ اگر آپ نارویجین زبان نہیں بولتے ہیں تو آپ ہمیں انگریزی زبان میں بھی لکھ سکتے ہیں۔ اس صورت میں، ہم انگریزی میں جواب دیں گے۔
کیا ترجمہ شدہ ہے؟
ہمارے پاس بنیادی طور پر اس بارے میں ترجمہ شدہ معلومات موجود ہے کہ کہاں سے مدد حاصل کی جائے۔ مزید برآں، ہمارے پاس ترجمہ شدہ بعض موضوعاتی مضامین بھی ہیں۔
کار عزم
Dinutvei.no نارویجین حکومت کی جانب سے قریبی رشتوں میں تشدد کی روک تھام کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ اس ویب سائٹ کو نارویجین سنٹر برائے ازالہ تشدد اور صدماتی دباؤ مطالعات (NKVTS) کی طرف سے چلایا جاتا ہے اور وزارتِ انصاف اور تحفظ عامہ کی طرف سے، اسے مالیاتی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔