Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

کیا آپ تشدد پسند ہیں یا آپ نے تشدد کا ارتکاب کیا ہے؟ بچوں کی صحت کی کلینک اور اسکول کی صحت کی خدمت آپ کو کیا پیش کر سکتے؟

Snakk med skolehelsetjenesten dersom du bruker vold

کیا آپ کو اپنے غصہ کو قابو کرنے میں دشواری ہوتی ہے اور کیا آپ دھمکی آمیز، ںتک مزاج یا جارح ہیں؟ بچوں کی صحت کی کلینک اور اسکول کی صحت کی خدمت 0 سے 20 سالوں کے بچوں اور نوجوانوں اور والدین یا ہونے والے والدین کے لئے مفت خدمت ہے اور مسائل پر بات کرنے کے لئے ایک اچھی جگہ ہو سکتی ہے۔

بچوں کی صحت کی کلینک اور اسکول کی صحت کی خدمت صحت کی جانچ، ویکسینیشن، گھر کے دورے، صحت کی معلومات اور مشورے پیش کرتے ہیں۔ کام کا ایک اہم حصہ تشدد اور جنسی تشدد بشمول  خواتین کا ختنہ اور غیرت سے متعلق تشدد کو روکنا ہے۔ بچوں کی صحت کی کلینک اور اسکول کی صحت کی خدمت افراد، خاندانوں اور گروہوں کو معاونت مہیا کرتے ہیں۔

بچوں کی صحت کے کلینک/اسکول کی صحت کی خدمات دوسرے بلدیاتی طبی خدمات کے ساتھ بہت قریبی تعاون کرتے ہیں اور سپورٹ سسٹم کے ریفرل، فالو اپ اور رابطے کے ساتھ بھی معاونت کر سکتے ہیں۔ اسکولوں اور والدین کے ساتھ تعاون کرنا نوجوانوں کی صحت کی کلینک میں بھی مفید ہو سکتا لیکن یہ آپ کا فیصلہ ہے کہ دوسرے فریقین کے ساتھ تعاون ہوگا یا نہیں۔

بیشتر مقامات میں ڈاکٹر اور ہیلتھ وزیٹر کام کریں گے جبکہ دوسرے مقامات پر آپ مڈوائف (دائی)، ماہر نفسیات یا دوسرے ماہرین سے ملاقات کرنے کے قابل ہوں گے جو آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ عملہ رازداری کا پابند ہے اور اس وجہ سے اسے زندگی اور صحت کے لیے خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں ہونے کے علاوہ یا آپ کی اجازت کے بغیر دوسروں کے ساتھ آپ سے متعلق کسی بھی معلومات کا اشتراک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ بچوں کی صحت کے کلینک/اسکول کی صحت کے خدمات حسب ضرورت ترجمان مہیا کرا سکتے ہیں۔

نوجوانوں کی صحت کی کلینک

نوجوانوں کی صحت کے کلینک اسکول کی صحت کی خدمت کا ضمیمہ ہیں۔ اس خدمت کا واسطہ 20 سالہ عمر کے نوجوانوں سے ہے۔ تاہم، کچھ مقامی اہلکاران نے اس خدمت کو 24 سال تک کی عمر والوں کے لئے بڑھا کر دیا ہے۔ نوجوانوں کے لئے صحت کی خدمت ان نوجوانوں کے لئے خدمت ہے جو کسی بالغ سے بڑی اور چھوٹی پریشانیوں کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں۔ یہ خدمت نوجوانوں کی ضروریات کے مطابق مشورہ، رہنمائی،  معائنے اور علاج مہیا کراتا ہے اور یہ فراہمی انکی شرائط پر کرائی جاتی ہے۔

نوجوان جو اسکول نہیں جا پاتے ہیں صحت کی کلینک سے معاونت پانے کے مستحق ہیں۔

نوجوانوں کے لئے صحت کی خدمت ان نوجوانوں کے لئے خدمت ہے جو کسی بالغ سے بڑی اور چھوٹی پریشانیوں کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں

حمل کی نگہداشت

حمل کی نگہداشت اور خاندان اور نو مولود بچہ کا فالو-اپ صحت کلینک کے خدمات کا حصہ ہے۔ صحت کے کلینک حاملہ خواتین اور نئے والدین کو معلومات اور رشتہ اور والدین کی صلاح فراہم کرتے ہیں۔ حاملہ کی نگہداشت کے حصہ کے طور پر، صحت عملے کو حاملہ خواتین سے تشدد  اور تشدد کے پچھلے تجربات کے بارے میں سوالات کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ اس طرح سے، صحت کی کلینک وہ جگہ ہے جہاں آپ تشدد سے وابستہ سوالات اٹھانے کی پہل کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر، کیا آپ یا آپ کا ساتھی اپنے جذباتوں پر قابو رکھنے کے لئے کشمکش کرتا ہے اور جارح ہے اور یہ ممکن ہے کہ اس سے تشدد کا کوئی عمل ہو سکتا ہے۔

صحت کے کلینک  تشدد یا حملہ کے شکار لوگوں کو بھی خدمت دیتے ہیں۔

صحت کے کلینک عوامی صحت کی خدمت کا حصہ ہیں۔


صحت کے کلینک اور اسکول کی صحت کے خدمات کی فہرست آپ کے مقامی محکمے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

صحت کی کلینک تلاش کرنے میں مدد کریں