Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

تشدد یا بدسلوکی کے بارے میں اپنے جی پی سے بات کریں

Snakk med fastlegen om vold og overgrep. For utsatt, utøver og pårørende

کیا آپ کو کسی متشدد ساتھی کی طرف سے مسائل کا سامنا ہے، کیا آپ کو بدسلوی کا نشانہ بنایا گیا ہے، یا آپ گھر میں کسی طرح کے تشدد کا سامنا کر رہے ہیں؟ کیا آپ ایسے تجربات کو تسلیم کر لینے کی کوشش کر رہے ہیں جو کچھ عرصہ پہلے رونما ہوئے تھے۔ یا کیا آپ کو اپنی شادی زبردستی کرائے جانے کا خدشہ ہے؟ ہو سکتا ہے کہ آپ کسی ایسے شخص کے رشتہ دار ہوں جو تشدد یا بدسلوکی کا سامنا کر رہا ہے؟

چائلڈ ویلفیئر سروس کیا ہے؟

Kvinne sammen med ung gutt på et kontor

کیا آپ بچے ہیں جسے گھر میں مشکلات کا سامنا ہے، یا آپ ایک بالغ فرد ہیں جو کسی بچے یا نوجوان کے بارے میں فکر مند ہے؟ چائلڈ ویلفیئر سروس بچوں، نوجوانوں، اور خاندانوں کو مدد و معاونت فراہم کرتی ہے جب انہیں گھر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو، جب کسی بچے کو وہ دیکھ بھال نہ مل رہی ہو جو اسے چاہئیے یا جب اسے دوسری وجوہات کی بناء پر مدد کی ضرورت ہو۔

Nok. سینٹر یا SMISO سینٹر کیا ہے؟

På Nok.-sentrene og sentrene mot incest og seksuelle overgrep (SMISO) kan du som har vært utsatt for seksuelle overgrep, få støtte til å bearbeide opplevelsene dine

Nok. سینٹر یا زنائے محرم اور جنسی استحصال کے متاثرین کے لئے سینٹرز (SMISO) میں، جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے افراد اپنے تجربات سے نمٹنے کے لئے معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ مراکز بنیادی طور پر ان بڑے افراد جنہیں زنائے محرم، جنسی زیادتی یا زنا بالجیر کا نشانہ بنایا گیا ہے، نیز ان کے رشتہ داروں کے لئے بھی ایک خود مدد سروس ہے۔

اسالٹ سنٹر (assault centre) کیا ہے؟

inngang overgrepsmottak

کیا آپ کو عصمت دری یا دیگر جنسی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے؟ آپ اسالٹ سنٹر میں بات کرنے کے لیے کسی کو تلاش کر سکتے ہیں اور طبی امداد موصول کر سکتے ہیں۔ آپ کو ڈاکٹر یا کسی اور کی طرف سے حوالہ کی ضرورت نہیں ہے اور آپ کو اس بات کے قطع نظر بھی مدد موصول ہوگی کہ آیا آپ پولیس کو حملے کی اطلاع دینا چاہتے ہیں یا نہیں۔ خدمات مفت ہیں اور مراکز دن کے 24 گھنٹے کھلے رہتے ہیں۔

ذہنی صحت کی دیکھ بھال

to kvinner sitter sammen og snakker

کیا آپ تشدد، عصمت دری یا دیگر جنسی حملوں کے شکار ہوئے ہیں اور آپ نے جو تجربہ کیا ہے اس سے نمٹنے کے لیے کیا آپ کو مدد کی ضرورت ہے؟ تمام میونسپلٹیوں کے پاس ذہنی صحت کی دیکھ بھال کی پیشکش کرنے والی خدمات موجود ہیں

کیا آپ کو کبھی تشدد یا اصتحصال کا نشانہ بنایا گیا ہے؟ بچوں کی صحت کی کلینک اور اسکول کی صحت کی خدمت آپ کو کیا پیش کر سکتی ہیں؟

Snakk med skolehelsetjenesten eller helsestasjonen om vold og overgrep

کیا آپ تشدد کا شکار ہوئی/ہوئے ہیں یا کیا آپ کو گھر پر تشدد سے واسطہ پڑا ہے؟ بچوں کی صحت کی کلینک اور اسکول کی صحت کی خدمت 0 سے 20 سالوں کے بچوں اور نوجوانوں اور والدین یا ہونے والے والدین کے لئے مفت خدمت ہے اور مسائل پر بات کرنے کے لئے ایک اچھی جگہ ہو سکتی ہے۔