Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

چائلڈ ویلفیئر سروس کیا ہے؟

Kvinne sammen med ung gutt på et kontor

کیا آپ بچے ہیں جسے گھر میں مشکلات کا سامنا ہے، یا آپ ایک بالغ فرد ہیں جو کسی بچے یا نوجوان کے بارے میں فکر مند ہے؟ چائلڈ ویلفیئر سروس بچوں، نوجوانوں، اور خاندانوں کو مدد و معاونت فراہم کرتی ہے جب انہیں گھر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو، جب کسی بچے کو وہ دیکھ بھال نہ مل رہی ہو جو اسے چاہئیے یا جب اسے دوسری وجوہات کی بناء پر مدد کی ضرورت ہو۔

چائلڈ ویلفیئر سروس کب شامل ہوتی ہے؟

چائلڈ ویلفیئر سروس کو اس وقت اعانت فراہم کرنے کا کام سونپا جاتا ہے جب 18 سال سے کم عمر افراد کو، تشدد یا جنسی بدسلوکی، خواتین کی ختنہ، جبری شادی یا جبری شادی کی دھمکیوں کا نشانہ بنایا گیا ہو یا نشانہ بنائے جانے کا خطرہ درپیش ہو۔ ایسے دیگر حالات جن میں چائلڈ ویلفیئر سروس مدد کر سکی ہے ان کی مثالیں یہ ہیں – اگر والدین منشیات یا شراب نوشی کرتے ہوں یا کسی بچے کو سنگین رویہ جاتی مسائل یا جرائم کاری یا منشیات/شراب کے بے جا استعمال سے متعلق مسائل درپیش ہوں۔ مدد مفت ہے۔

چائلڈ ویلفیئر سروس کس طرح مدد کر سکتی ہے؟

گھر میں مدد کے اقدامات یہ ہو سکتے ہیں:

  • اہل خانہ کے لیے مشورہ اور رہنمائی
  • والدین سپورٹ گروپس
  • بچے کے لیے ذاتی معاونت کا رابطہ
  • پری اسکول نگہداشت طفل کے لیے مالی اعانت
  • اسکول جانیوالے بچوں کے لیے اسکول سے باہر دیکھ بھال کے لیے مالی اعانت (SFO/AKS)
  • تفریحی سرگرمیوں یا دیگر سرگرمیوں کے لیے مالی اعانت
  • اختتام ہفتہ پر مہلت دیکھ بھال یا دورہ کرنے کے لیے ایک خاندان

 

چائلڈ ویلفیئر سروس کے کام کے بارے میں فلم دیکھیں:

 

بچے کے بہترین مفادات

‘بچے کے بہترین مفادات’ چائلڈ ویلفیئر سروس کے کام کی کلید ہیں (بموازنہ نارویجین چائلڈ ویلفیئر ایکٹ کے سیکشن 4-1 – بچے کے بہترین مفادات کا تعین کرنا)۔ بعض اوقات یہ والدین کی خواہشات سے متصادم ہو سکتا ہے۔ چائلڈ ویلفیئر سروس والدین کی اس تیئں مدد کرے گی کہ وہ اپنے بچوں کی مناسب طریقے سے دیکھ بھال کرنے کے قابل ہو جائیں، اور کہ جہاں ممکن ہو ان کے بچوں کو اپنے گھر ہی رہنا چاہئیے۔

کچھ سنگین معاملات میں گھر میں رہنا بچے کا بہترین مفاد نہیں ہوتا ہے، اور چائلڈ ویلفیئر سروس کو بچے کو لازماً اپنی دیکھ بھال میں لے لینا چاہئیے۔ یہ کام خاندان کی مرضی سے یا اس کے بغیر ہو سکتا ہے۔ صرف کاؤنٹی سوشل ویلفیئر بورڈز، جو عدالت جسا ایک ادارہ ہے، والدین کی خواہشات کے برعکس بچوں کو نگہداشت میں لینے کے بارے میں فیصلے کر سکتا ہے۔

چائلڈ ویلفیئر سروس والدین کی مدد و معاونت کرے گی تاکہ وہ اپنے بچوں کی مناسب دیکھ بھال کر سکیں

 

رپورٹ کرنا فرض ہے

چائلڈ ویلفیئر سروس لوگوں کی طرف سے انہیں کسی بچے کے بارے میں ہونے والی تشویشات کے لیے مطلع کیے جانے پر منحصر ہوتی ہے، تاکہ اس بچے اور اس کے خاندان کو مطلوبہ مدد مل سکے۔ چاہے آپ ایک نجی فرد ہوں یا بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ کام کرتے ہوں، آپ پر قانونی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ اپنی کسی بھی تشویش کی اطلاع دیں۔ اگر آپ یقینی نہیں ہیں کہ آیا آپ کو تشویشات کی اطلاع دینی چاہئے یا نہیں، تو براہ مہربانی اس معاملے پر رہنمائی حاصل کرنے کے لیے چائلڈ ویلفیئر سروس کو پیشگی کال کریں۔ ایسا گمنام طور پر کرنا بھی ممکن ہے۔ اگر آپ بچے کے نگہداشت کنندہ ہیں، تب بھی آپ چائلڈ ویلفیئر سروس سے رابطہ کر سکتے ہیں اور صورتحال کا تعین کرنے میں مدد طلب کر سکتے ہیں۔ اس کا اطلاق تب ہو سکتا ہے، جب از روئے مثال کہ، اگر آپ اب بچے کے والد/والدہ کے ساتھ نہیں رہتے اور اس بارے میں فکر مند ہیں کہ جب بچہ اس کے ساتھ ہو تو اس کی دیکھ بھال کیسی کی جاتی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ برائے بچوں، نوجوانوں اور خاندانی معاملات کی ویب سائٹ پر، آپ چائلڈ ویلفیئر سروس اور تشویشات کی اطلاع دینے کے طریقہ کار کے بارے میں مزید پڑھ سکتے ہیں۔

چائلڈ ویلفیئر سروس میں آپ کا سامنا کس سے ہوگا؟

چائلڈ ویلفیئر سروس کے عملے میں زیادہ تر افراد بچوں کی فلاح و بہبود کے افسران، سماجی کارکنان، قانونی پیشہ ور یا ماہرین نفسیات ہوتے ہیں۔ رازداری کو برقرار رکھنا عملے کا فریضہ ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کی ذاتی معلومات کو صرف آپ کی رضامندی سے ہی، یا کسی فرد کو چوٹ پہنچنے کے فوری خطرہ کے سبب، تیسرے فریق کو ظاہر کر سکتے ہیں۔ جب ضروری ہو تو چائلڈ ویلفیئر سروس مترجم فراہم کر سکتی ہے۔

کیا آپ چائلڈ ویلفیئر سروس کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں؟

ناروے میں تمام مقامی اتھارٹیز چائلڈ ویلفیئر سروس فراہم کرتی ہیں۔ بہت سی مقامی اتھارٹیز ہنگامی بچوں کا فلاح و بہبود مرکز بھی مہیا کرتی ہیں۔ ویب سائٹ barnevernvakten.no (صرف نارویجن) میں مقامی اتھارٹی چائلڈ ویلفیئر سروسز اور ہنگامی بچوں کے فلاح و بہبود کے مراکز کی فہرست، نیز دوسری مفید معلومات بھی شامل ہے۔

مختلف زبانوں میں چائلڈ ویلفیئر سروس کے بارے میں معلومات – ‘چائلڈ ویلفیئر سروس’۔ ‘بچے کے بہترین مفادات میں’

مقامی اتھارٹی چائلڈ ویلفیئر سروسز اور ایمرجنسی بچوں کے فلاح و بہبود مراکز کی ایک فہرست

نارویجن ڈائریکٹوریٹ برائے بچوں، نوجوانوں اور خاندانی معاملات کی ویب سائٹ