Forlat siden Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

جنسی تشدد کے خلاف DIXI ریسورس سینٹر کیا ہے؟

کیا آپ کبھی بھی عصمت دری کا شکار رہی/رہے ہیں یا ایسے کسی کو جانتی/جانتے ہیں جو عصمت دری کا شکار ہوئی/ہوئے ہوں؟

 جسنی استحصال کے خلاف DIXI ریسورس سینٹر ایسے خواتین اور مردوں اور انکے رشتہ داروں کے لئے مفت خدمت ہے جو عصمت دری کے متاثرین رہے ہیں. یہ مرکز لوگوں کو علاج مہیا نہیں کراتا بلکہ انہیں خود کی مدد کرنے کی ترغیب دیتا ہے جسکا مطلب یہ ہے کہ انہیں خود کے وسائل کا استعمال کرنا ہے، اپنی زندگیوں کی ذمہ داری خود سنبھالنی ہے اور انہیں اپنی پسند کی سمت میں لے جانی ہے. DIXI عوامی سیکٹر کے سپورٹ سسٹم کی طرف سے دی جانے والی علاج کے خدمات کو مکمل کرتا ہے.

DIXI کی پیشکش:

  • عصمت دری کے پسماندگان اور انکے رشتہ داروں کے لئے الگ الگ صلاح
  • عصمت دری کے پسماندگان اور انکے رشتہ داروں کے لئے صلاحی گروہ
  • مفت قانونی مدد
  • ای میل اور SMS کے ذریعہ ٹیلی فون سے صلاح اور رہنمائی
  • امدادی نظام سے رابطہ کرانے میں مدد کرنا
  • تھیم پر مبنی شامیں، سپورٹ کے دوسرے خدمات اور دوسرے خواہش مند پارٹیوں کے بارے میں لیکچرز اور معلومات

آپ گمنام رہ سکتے ہیں، یعنی مرکز سے رابطہ کرنے پر آپ کو اپنا نام دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ عملہ رازداری کا پابند ہے اور اس وجہ سے اسے زندگی اور صحت کے لیے خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں ہونے کے علاوہ یا آپ کی اجازت کے بغیر دوسروں کے ساتھ آپ سے متعلق کسی بھی معلومات کا اشتراک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ مرکز کے دوسرے صارفین کو دوسروں کے ساتھ آپ کے معاملہ سے متعلق کسی بھی چیز پر بات چیت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ مرکز ضروری ہونے پر ترجمان پیش کر سکتا ہے۔

DIXI کے ساتھ کام کرنے والے عملہ کے پاس اس حلقہ کا وسیع تجربہ ہوتا ہے اور ساتھ ہی وہ پیشہ ور طور پر تربیت یافتہ بھی ہوتے ہیں. ان میں سے کچھ خود ہی عصمت دری سے متاثر ہوتی ہیں.

DIXI ایک ٹرسٹ ہے اور اسے مرکزی یا مقامی حکومت سے فنڈ حاصل ہوتا ہے.


ٹیلی فون 070 58 930 / 50 40 44 22 47+

DIXI کی ویب سائٹ

ای میل: dixi@dixioslo.no