Forlat siden Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

کیا آپ کو کبھی تشدد یا اصتحصال کا نشانہ بنایا گیا ہے؟ آپ اپنے جنرل پریکٹیشنر (GP) سے بات کر سکتے ہیں

کیا آپ کو متشدد ساتھی سے دشواری ہو رہی ہے، کیا آپ کے ساتھ تشدد ہوا ہے ہے یا کیا آپ کو گھر پر تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے؟ کیا آپ ایسے کسی تجربہ سے گزر رہے ہیں جو کچھ وقت قبل ہوا ہے؟ یا کیا آپ کو اپنی شادی زبردستی کراۓ جانے کا خدشہ ہے؟ آپ اپنے GP سے بات کر سکتے ہیں۔

GP کا کام ان مریضوں کی مدد کرنا ہے جن کو کوئی طبعی یا جسمانی بیماری ہے، جو ذہنی طور پر بیمار ہیں اور جو الکحل/منشیات کی بداستعمالی میں ملوث ہیں۔ اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ کی جب جانچ کی جاتی ہے، علاج کیا جاتا ہے یا جب آپ کا فالو اپ کیا جاتا ہے اس دوران آپ کا GP آپ کی صحت کے تمام پہلوؤں کے لئے ذمہ دار ہے۔  GP کے پاس کسی فرد کی صحت اور زندگی کی صورت حال کا اچھا تجزیہ ہوگا؛ GP بات چیت میں بھی اچھا ساتھی ہو سکتا ہے اور مسئلے میں ملوث لوگوں سے ملاقات کا اس کے پاس خاصہ تجربہ ہوتا ہے۔

GP بات چیت میں بھی اچھا ساتھی ہو سکتا ہے اور مسلے میں ملوث لوگوں سے ملاقات کا اس کے پاس خاصہ تجربہ ہوتا ہے

آپ کا GP رازداری کا پابند ہے اور اس وجہ سے اسے زندگی اور صحت کے لیے خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں یا آپ کی اجازت کے بغیر دوسروں کے ساتھ آپ سے متعلق کسی بھی معلومات کا اشتراک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ آپ کا GP ضروری ہونے پر ترجمان فراہم کر سکتا ہے۔

آپ کا GP ضروری ہونے پر آپ کو خدمات صحت کے ماہر کے پاس بھی بھیج سکتا ہے یا آپ کو دوسری ایجنسیوں کے بارے میں بتاتا ہے جو مدد مہیا کرتی ہیں اور جسکے لئے ریفرل کی ضرورت نہیں ہوتی ہے- مثلاً   بحران کی پناہ گاہیں, خاندان کی بہبود کے دفاتر وغیرہ۔ آپ کو ماہر خدمات صحت وغیرہ کی طرف سے مدد حاصل ہونے کے بعد آپ کے GP پر آپ کا تعاون، جانچ اور فالو اپ کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے.

جنرل پریکٹیشنر کا منصوبہ عوامی صحت کی خدمت کا حصہ ہے اور آپ کو معمولی صارف فیس ادا کرنی ہوتی ہے۔


helsenorge.no میں، آپ کو GP کے بارے میں اور GP کیسے بدلیں اس بارے میں معلومات حاصل ہوگی

صرف ناروی