Forlat siden Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

مرکز برائے ازالہ تشدد کیا ہے؟

کیا آپ اپنے شریک، خاندان کے رکن یا اپنے کسی دوسرے قریبی فرد کے ذریعے تشدد کا شکار ہوئی ہیں یا کیا آپ عصمت دری یا جنسی استحصال کی کسی اور قسم کا شکار ہیں؟ مرکز برائے ازالہ تشدد طبی مدد اور صلاح فراہم کرتے ہیں۔ آپ کو کسی کی سفارش کی ضرورت نہیں ہے اور خدمت مفت ہے۔ اس بات سے قطع نظر کہ آپ تشدد کی رپورٹ پولیس سے کرنا چاہتی/چاہتے ہیں یا نہیں آپ کو مدد حاصل ہوگی۔ بعض مراکز 24/7 کھلے رہتے ہیں۔

خدمت میں یہ چیزیں شامل ہیں:

  • محفوظ ماحول میں صلاح
  • زخموں اور انفیکشن کا پتہ لگانے، علاج اور روک تھام کرنے کے لیے طبی معائنہ
  • حمل کی جانچ
  • ثبوت محفوظ کرنے کے لیے فارنسک جانچ
  • پولیس سے رابطہ کرنے میں مدد  
  • رپورٹ سے قطع نظر (مفت) وکیل سے رابطہ کرنے میں مدد
  • فالو اپ کی خدمات، بحران کی پناہ گاہوں اور مدد حاصل کرنے کے دیگر مقامات کے بارے میں معلومات

 

یہ فیصلہ آپ کا ہے کہ آپ کو ہماری سبھی یا صرف کچھ خدمات استعمال کرنی ہیں اور اگر آپ چاہیں تو کوئی شخص آپ کے ساتھ جا سکتا ہے۔ اگر تشدد کچھ عرصہ پہلے ہوا ہے تو بھی آپ مدد حاصل کر سکتی ہیں۔

مرکز برائے ازالہ تشدد میں کام کرنے والے عملے میں ڈاکٹر، نرسیں اور سماجی کارکنان شامل ہیں۔ عملہ رازداری کا پابند ہے اور اس وجہ سے اسے زندگی اور صحت کے لیے خطرہ لاحق ہونے کی صورت کے علاوہ آپ کی اجازت کے بغیر دوسروں کے ساتھ آپ سے متعلق کسی بھی معلومات کا اشتراک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ جب ضرورت پڑے مراکز برائے ازالہ تشدد  ترجمان فراہم کر سکتے ہیں۔

مراکز برائے ازالہ تشدد ہنگامی کلینکس یا ہسپتالوں سے منسلک ہوتے ہیں اور یہ صحت عامہ کی خدمت کا ایک حصہ ہیں۔

     > ناروے کے مراکز برائے ازالہ تشدد کی فہرست

ہنگامی کلینک

اگر آپ کے لیے اپنے قریب ترین مرکز برائے ازالہ تشدد تک پہنچنا مشکل ہو (مثلاً شدید موسمی حالات یا طویل فاصلے کی وجہ سے)، تو آپ ایک ہنگامی کلینک سے رابطہ کر سکتی ہیں۔ ہنگامی کلینک آپ کی مدد کرے گا۔ بعض ہنگامی کلینک ثبوت محفوظ کرنے کے لیے فارنسک جانچیں بھی انجام دے سکتے ہیں۔ اپنے قریب ترین ہنگامی کلینک کے بارے میں معلومات کے لیے 116 117 پر کال کریں۔

Aftenposten اخبار نے اوسلو میں موجود مرکز برائے ازالہ تشدد کی ویڈیو بنائی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ تشدد کے شکار کا کیسے خیر مقدم کیا جاتا ہے اور کون کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔


مرازک برائے ازالہ تشدد کی علاقائی فہرست