ہر کوئی جسکی عمر 62 سال سے زیادہ ہے اور تشدد کا شکار ہوئے/ہوئی ہیں تو مشورہ، رہنمائی اور مدد کے لئے بزرگوں کے لئے جفاظتی خدمات کو کال کر سکتے ہیں. رشتہ دار، بلدیاتی ملازمین یا دیگر فریقین جنکا اس سے تعلق ہے یا جانتے ہیں کہ کوئی بزرگ تشدد کا شکار ہیں اس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ خدمت مفت ہے۔
بزرگوں کے لئے حفاظتی خدمات ان ماہرین پر مشتمل ہے جو صبر کے ساتھ سنتے ہیں اور اس بارے میں با علم ہیں اور سمجھتے ہیں کہ بزرگ کے ساتھ تشدد اور استحصال کیا ہوتا ہے۔
آپ گمنام رہ سکتے ہیں، یعنی مرکز سے رابطہ کرنے پر آپ کو اپنا نام دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ عملہ رازداری کا پابند ہے اور اس وجہ سے اسے زندگی اور صحت کے لیے خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں ہونے کے علاوہ یا آپ کی اجازت کے بغیر دوسروں کے ساتھ آپ سے متعلق کسی بھی معلومات کا اشتراک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
بزرگوں کے لئے حفاظتی خدمات ضروری ہونے پر ترجمان پیش کر سکتی ہے۔
اس خدمت کی فنڈنگ نارویجین ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ (Norwegian Directorate of Health) کی طرف سے ہوتی ہے۔
بزرگوں کے لئے حفاظتی خدمات کی ویب سائٹ میں معلوماتی مواد اور ای-تربیتی پروگرام شامل ہوتا ہے۔
قومی ہیلپ لائن 196 30 800