Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

انسٹیٹیوٹ برائے کلینیکل جنسیات اور تھراپی (IKST)

Institutt for Klinisk Sexologi og Terapi (IKST)

IKST ایک نجی کلینک ہے جو ان لوگوں کو مشاورت، نفسیاتی علاج اور طبی مدد فراہم کرتا ہے جنہیں اپنی جنسیت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کلائنٹ گروپ میں بالغ اور بچے/نوعمر دونوں شامل ہیں۔

کلینک ان دونوں افراد کو مدد کی پیشکش کرتا ہے جنہیں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا ہے اور ان افراد کو بھی جنہوں نے جنسی زیادتی کا ارتکاب کیا ہے یا ایسا کرنے کے بارے میں پریشان ہیں۔

خدمات ذیل پر مشتمل ہیں:

  • انفرادی تھراپی
  • شادہ شدہ جوڑا تھراپی
  • گروپ تھراپی
  • بچوں اور نوعمروں افراد کے لئے تھراپی

 

کلینک میں کام کرنے والے افراد ہر طرح کے جنسی مسائل کے ساتھ کام کرنے کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ IKST میں پیشہ ورانہ افراد کا سب سے بڑا گروپ ماہرین نفسیات ہیں، جن میں سے کئی مشیر ہیں اور ان میں سے کچھ تشخیصی جنسیات میں مشیر ہیں۔ انسٹیٹیوٹ کے پاس جنسی صلاح کاری میں دو اسپیشلسٹ اور تشخیصی جنسیات میں ماہر ایک مشیر طبیب نفس بھی دستیاب ہے۔

رازداری کو برقرار رکھنا ملازمین کا فرضہ ہے۔ اس لئے آپ کی پیشگی رضامندی کے بغیر (ماسوائے اگر کوئی فوری، جان لیوا صورتحال نہ ہو) دوسروں کے ساتھ آپ کے بارے میں کسی بھی معلومات کا اشتراک کرنے سے منع کیا جاتا ہے۔

رابطہ کی معلومات

IKST کی ویب سائٹ: https://www.sexologi.no/
ای-میل: IKST@sexologi.no