Dinutvei.no Logo Nasjonal veiviser
ved vold og overgrep

MiRA سینٹر کیا ہے؟

کیا آپ اقلیتی پسِ منظر سے تعلق رکھنی والی ایک خاتون ہیں جسے تشدد یا جنسی بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا ہے؟ آپ MiRA سینٹر سے رابطہ کر سکتی ہیں، جو اقلیتی گروہوں کی خواتین کے حقوق کے لیے اور بدسلوکی کے خلاف کام کرتا ہے۔

MiRA سینٹر ناروے میں اقلیتی گروہوں کی خواتین کے رہن سہن کے حالات کو بہتر بنانے کے تئیں کام کرتا ہے۔

MiRA سینٹر کیا پیش کرتا ہے؟

یہ مرکز درج ذیل کے ذریعہ تشدد کی تمام صورتوں کے خلاف کام کرتا ہے:

  • بحران مدد اور رہنمائی
  • ایک وکیل سے مفت مشاورت
  • گروپ مشاورت
  • ورکشاپس
  • مرکزی خیال پر مبنی شامیں
  • کورسز

 

خدمت مفت ہے۔

رابطہ کیسے کریں؟

رجوع کا حوالہ ضروری نہیں ہے، اور آپ فون یا ای میل کے ذریعے خود ہی مرکز سے رابطہ کر سکتی ہیں، یا آپ مرکز کا دورہ کر سکتی ہیں۔ MiRA سینٹر اپنی ویب سائٹ پر اپنی چیٹ سروس بھی پیش کرتا ہے۔ آپ گمنام رہ سکتی ہیں چاہے آپ کسی بھی طرح رابطہ کریں، جس کا مطلب ہے کہ اپنا نام بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔

آپ کا سامنا کس سے ہوگا؟

MiRA سینٹر مستقل عملہ اور رضاکاروں کو تعینات کرتا ہے۔ عملے میں سماجی کارکنان اور اسی طرح کے پیشہ ورانہ افراد شامل ہیں جو ہجرت، صنف وغیرہ کے بارے میں مہارت رکھتے ہیں۔

عملے کا فریضہ رازداری کو برقرار رکھنا ہے اور اسی لیے انہیں آپ کی اجازت کے بغیر آپ کے بارے میں دوسروں سے کسی معلومات کا اشتراک کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے، سوائے کہ کسی کو چوٹ/نقصان پہنچنے کا کوئی فوری خطرہ درپیش ہو۔ مرکز کے دوسرے صارفین کو دوسروں کے ساتھ آپ کے معاملہ سے متعلق کوئی بھی بات چیت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ MiRA سینٹر مترجم فراہم نہیں کرتا، لیکن ایسے ملازمین کو بھرتی کرتا ہے جو کئی زبانیں بولتے ہیں۔

MiRA سینٹر کے بارے میں

تارکین وطن اور مہاجر خواتین کے لیے MiRA سینٹر سیاسی طور پر آزاد، غیر سرکاری تنظیم ہے، اور کسی مذہبی گروہوں سے نہیں منسوب نہیں ہے۔ MiRA سنٹر کو مرکزی اور مقامی حکومت سے فنڈز موصول ہوتے ہیں۔ اس مرکز میں مختلف عطیہ دہندگان کی طرف سے امداد کردہ پروجیکٹس چلتے ہیں۔

MiRA سینٹر Storgata 53، اوسلو میں واقع ہے۔

رابطے کی تفصیلات

ٹیلیفون ‎+47 22 11 69 20

MiRA سنٹر کی ویب سائٹ

ای میل: post@mirasenteret.no یا krisehjelp@mirasenteret.no